خیبر، ذکریا مارکیٹ میں دھماکے سے بی آئی ایس پی فرنچائز کو جزوی نقصان
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
خیبر:
ضلع خیبر کی ذکریا مارکیٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی فرنچائز کے قریب دھماکے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کی تصدیق پولیس نے کردی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکہ بارودی مواد پھٹنے کے باعث ہوا جس سے قریبی فرنچائز کو جزوی نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے واقعہ رات گئے پیش آیا، جس کے باعث مارکیٹ بند تھی اور کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق رات کے سناٹے میں دھماکے کی زور دار آواز دور دور تک سنی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
مزید پڑھیںخیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنۃ الخوارج کے 24 دہشتگرد ہلاک
اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت اور ذمہ داران کے تعین کیلئے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
تہران:ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ نئی فوجی کارروائی کے اشاروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غیر ذمہ دارانہ عسکری اقدام کے نتائج امریکا کے لیے انتہائی مہنگے ثابت ہوں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ کے بعض بااثر حلقے زمینی حقائق کو نظر انداز کر رہے ہیں اور ان کی توجہ خطے کی موجودہ صورتحال کے بجائے 2028 کے صدارتی انتخابات پر مرکوز دکھائی دیتی ہے۔
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں موجود کچھ عناصر حقیقت پسندانہ انداز میں حالات کا جائزہ لینے کے بجائے ایسے فیصلوں کی حمایت کر رہے ہیں جو خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دے سکتے ہیں۔
ان کے بقول اگر امریکہ نے جذباتی یا غیر دانشمندانہ جارحیت کا راستہ اختیار کیا تو اس کی سیاسی اور سفارتی قیمت صدر ٹرمپ کو خود ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال یا دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ اس سے خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ اور خطرناک ہو جائے گی۔