مریم نواز کا ڈیجیٹل ٹریفک چالان ون ایپ کا افتتاح، شواہد پر مبنی نظام نافذ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
علی ساہی: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈیجیٹل ٹریفک چالان ون ایپ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، اس جدید نظام کے ذریعے صوبے میں پہلی بار شواہد پر مبنی ٹریفک انفورسمنٹ سسٹم نافذ کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق نئی ایپ کے تحت ٹریفک خلاف ورزیوں پر ویڈیو ثبوت کے ساتھ چالان جاری کیا جائے گا، جس سے شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ تمام خلاف ورزیوں کی ویڈیو ریکارڈنگ محفوظ اور قابلِ تصدیق ہوگی، تاکہ کسی بھی قسم کی شکایت یا ابہام کی صورت میں مکمل ریکارڈ دستیاب ہو۔
سرد ہواؤں سے خنکی برقرار، لاہور آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر
ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے موقع پر ہی شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور چوری شدہ گاڑیوں کی تصدیق ممکن ہوگی۔ اس کے علاوہ گاڑی کی ملکیت، فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ کی فوری ویری فکیشن بھی کی جا سکے گی۔ تجاوزات اور ماحولیاتی خلاف ورزیوں پر بھی ڈیجیٹل کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انٹیگریٹڈ سسٹم کے تحت ای چالان کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر اسٹیٹس اور سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا سکے گا۔ دوسرے مرحلے میں پوائنٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا جبکہ سنگین ٹریفک خلاف ورزیوں پر ایف آئی آر کے اندراج کی سہولت بھی شامل ہوگی۔
بنگلا دیش میں عام انتخابات کیلئے میدان سج گیا،جماعت اسلامی اور بی این پی میں سخت مقابلہ
ترجمان کے مطابق ٹریفک وائلیشن کی تفصیلات شہریوں کو کیو آر کوڈ کے ذریعے موصول ہوں گی، جس سے انہیں فوری طور پر اپنے چالان کی مکمل معلومات دستیاب ہوں گی۔
اس موقع پر ڈی آئی جی محمد وقاص نذیر نے کہا کہ ڈیجیٹل شواہد کی مدد سے شفاف اور بلا امتیاز انفورسمنٹ کو یقینی بنایا جائے گا اور ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد ممکن بنایا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: خلاف ورزیوں جائے گا
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔