کراچی میں پانی بحران شدت اختیار کرگیا، شہری شدید اذیت میں مبتلا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: شہر قائد ایک بار پھر پانی کے سنگین بحران کی لپیٹ میں آ گیا ہے جہاں متعدد رہائشی علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے نل خشک پڑے ہیں اور مکین بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مرکزی سپلائی لائن میں خرابی کے باعث پانی کی ترسیل شدید متاثر ہوئی جس کے نتیجے میں شہریوں کو مہنگے داموں ٹینکر خریدنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔
متاثرہ علاقوں میں روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہے اور گھریلو ضروریات پوری کرنا بھی مشکل ہوچکا ہے۔
واٹر کارپوریشن کے مطابق گلشن اقبال بلاک 19 میں 84 انچ قطر کی مرکزی لائن میں رساؤ سامنے آیا تھا جس کی مرمت کا کام پیر سے شروع کیا گیا۔ اس دوران دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے یومیہ تقریباً 200 ملین گیلن پانی کی فراہمی کم کردی گئی جس کا اثر شہر کے وسیع حصے پر پڑا۔
کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی، گلستان جوہر، لیاقت آباد، ناظم آباد، صدر، ڈیفنس اور دیگر علاقوں میں چار روز سے پانی کی بندش نے شہریوں کو سخت پریشانی میں مبتلا رکھا۔
ترجمان کے مطابق مرمتی عمل مقررہ وقت سے پہلے مکمل کر لیا گیا ہے اور لائنوں میں پانی کی چارجنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بدھ اور جمعرات تک فراہمی معمول پر آجائے گی، تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں آئے روز لائنوں کے پھٹنے، رساؤ اور بجلی کی بندش جیسے مسائل معمول بن چکے ہیں جس کے باعث پانی کا بحران مستقل مسئلہ بن گیا ہے۔
دوسری جانب سوک سینٹر جیسے اہم تجارتی مراکز میں بھی پانی کی عدم دستیابی سے ملازمین اور نمازیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، حتیٰ کہ بعض مساجد میں وضو کے لیے پانی میسر نہ رہا۔
لانڈھی اور شیرپاؤ ہائیڈرنٹس سے بھی سپلائی معطل رہی جب کہ صفورہ اور نیپا چورنگی کے اطراف بھی صورتحال تشویشناک رہی۔ شہریوں کو امید ہے کہ مرمت کے بعد پانی کی فراہمی مستقل بنیادوں پر مستحکم کی جائے گی تاکہ انہیں بار بار اس اذیت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پانی کی
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :