بنگلادیش کے عام انتخابات میں جین زی کو کنگ میکر قرار دیا جانے لگا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
ڈھاکا (نیوز ڈیسک) بنگلادیش کی 55 سالہ تاریخ کے اہم ترین عام انتخابات میں جین زی کو کنگ میکر قرار دیا جا رہا ہے۔
بنگلا دیش میں ملک کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے الیکشن آج ہوگا جس میں جین زی اپنا اہم کردار ادا کرنے کو تیار ہے، عام انتخابات میں 3 کروڑ سے زائد نوجوان ووٹرز کا کردار فیصلہ کن ہوگا۔
بنگلادیش کے عام انتخابات میں عوام مہنگائی، بیروزگاری، بھارتی اثرورسوخ کے خاتمے جیسے اہم مطالبات کے ساتھ اپنے حکمرانوں کا انتخاب کرنے جا رہے ہیں۔
بی این پی اوراتحاد کو 44 فیصد سے زائد ووٹ ملنے کا امکان ہے، جبکہ جماعت اسلامی اور اتحاد کو 43.
عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں 90 فیصد پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیے گئے جبکہ پولنگ کے عمل کے دوران 9 لاکھ سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عام انتخابات میں
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔