Daily Mumtaz:
2026-07-24@08:19:06 GMT

ملالہ یوسفزئی کا پاکستانی طالبات کیلئے سکالر شپ کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT

ملالہ یوسفزئی کا پاکستانی طالبات کیلئے سکالر شپ کا اعلان

لندن (ویب ڈیسک) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے پاکستانی طالبات کے لئے سکالرشپ کا اعلان کر دیا۔
نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ جب انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کی تو ان کے لئے یہ نہایت اہم تھا کہ وہ ان لڑکیوں کے لئے کچھ کریں جو تعلیم کے حق کے لئے جدوجہد کر رہی ہیں اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Malala Yousafzai (@malala)


ملالہ نے بتایا کہ یہ سکالر شپ پاکستانی خواتین کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گی، خاص طور پر ان خواتین کو جو اپنی تعلیم کے ذریعے پاکستان میں مثبت تبدیلی لانے کا عزم رکھتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی پاکستانی خاتون آکسفورڈ میں ماسٹرز کرنے کا خواب دیکھتی ہے اور وطن واپس آکر معاشرے کی بہتری کے لئے کام کرنا چاہتی ہے تو یہ موقع ان کے لئے ہے، درخواستیں جمع کرانے کے لیے امیدوار آکسفورڈ پاکستان پروگرام کی ویب سائٹ oxpakprogramme.

org پر اپلائی کر سکتی ہیں۔

ملالہ یوسفزئی نے مزید کہا کہ وہ نئی طالبات کو آکسفورڈ میں خوش آمدید کہنے کی منتظر ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ملالہ یوسفزئی کے لئے

پڑھیں:

مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • ایشین گیمز: پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں
  • اقوام متحدہ کی قیادت کس کے ہاتھ آئے گی؟ 4 خواتین اور 2 مرد دوڑ میں شامل
  • ویژن 2030 نے سعودی معاشرے کو نئی سمت دے دی، خواتین، صحت اور ثقافت کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں
  • طالبان نے خواتین و بچوں کی فلاحی تنظیم کا دفتر سیل کر دیا، 6 اہلکار لاپتا
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار