طویل خدمات پر ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مملکت نے طویل خدمات انجام دینے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری دے دی۔
صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر سمری پر دستخط کر دیئے۔
منظوری کے تحت ایڈیشنل، ڈپٹی اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرلز کی سروس شرائط و ضوابط میں ترمیم کی گئی ہے۔
ترمیم کے تحت ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی ایڈیشنل اے جی الاؤنس متعارف کرایا گیا ہے جنہوں نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی حیثیت سے 10 سال سے زائد مدت تک خدمات انجام دی ہوں۔
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد لاء افسران کے کیڈر میں طویل اور مسلسل خدمات انجام دینے والے افسران کی حوصلہ افزائی اور ان کی پیشہ ورانہ کاوشوں کا اعتراف کرنا ہے۔
نئی ترمیم کے تحت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے عہدے پر ایک دہائی سے زائد خدمات انجام دینے کے بعد ترقی پانے والے افسران کو باقاعدہ مالی مراعات فراہم کی جائیں گی، ترمیم کا اطلاق منظور شدہ سمری کے مطابق ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اٹارنی جنرلز کی خدمات انجام
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔