کشمیری آزادی پسند رہنما محمد مقبول بٹ کو ان کے 42 ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم ان کے عظیم مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد عزم و ہمت سے جاری رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے معروف کشمیری آزادی پسند رہنما محمد مقبول بٹ کو ان کے 42 ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم ان کے عظیم مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد عزم و ہمت سے جاری رکھیں۔ ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر مسلم لیگ کے ترجمان نے سرینگر سے ایک بیان میں نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے جاری مسرت عالم بٹ کے پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہید محمد مقبول بٹ، شہید افضل گورو اور دیگر شہداء نے جدوجہد آزادی میں ایک نئی جان ڈالی اور وہ کشمیری عوام کے لیے مشعل راہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کرتیں، عظیم قربانیوں کو یاد کر کے جذبہ حریت کو ایک نئی توانائی و تحریک ملتی ہے۔ حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام گزشتہ 78 سال سے اپنے وطن پر بھارت کے ناجائز قبضے کا شکار ہیں جس کے خلاف وہ قربانیوں کی ایک لازوال تاریخ رقم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے اب تک لاکھوں کشمیری شہید جبکہ ہزاروں لاپتہ کر دیے ہیں اور وہ جبر و استبداد کے ہتھکنڈوں سے جموں و کشمیر پر اپنے غیر قانونی تسلط کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ مسرت عالم بٹ نے واضح کیا کہ تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن و ترقی کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے حوالے سے بھارتی ہٹ دھرمی کا نوٹس لے اور اس مسئلے کے حل اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے تہاڑ جیل میں دفن مقبول بٹ اور افضل گورو کی میتوں کو کشمیریوں کے حوالے کرنے کا مطالبہ بھی دہرایا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خراج عقیدت پیش مسرت عالم نے کہا کہ مقبول بٹ انہوں نے

پڑھیں:

ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا

سیالکوٹ(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاکر حکیم بابر سے متعلق مبینہ زہر خوری کیس میں نامزد ملزم صفدر کے بھائی ملک سلیم کھوکھر کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا جس میں انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

ویڈیو بیان میں ملک سلیم کھوکھر نے دعویٰ کیا کہ محمد افضل عرف حکیم بابر نے سوشل میڈیا پر ویوز حاصل کرنے کیلئے خود کو زہر خورانی کا شکار ظاہر کرنے کا ڈرامہ رچایا، اسپتال کی رپورٹ میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ حکیم بابر کو کسی قسم کا زہر نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکیم بابر نشے کے عادی ہیں اور کسی مبینہ اوور ڈوز کے واقعے کو ان کے خاندان پر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ان کے خاندان کا حکیم بابر کے ساتھ کسی قسم کا کوئی ذاتی تنازع یا دشمنی موجود نہیں۔

ملک سلیم کھوکھر انکشاف کیا کہ حکیم بابر کا اصل نام افضل ہے اور وہ کوئی مستند حکیم نہیں بلکہ تعلیمی طور پر بھی میٹرک پاس نہیں ہیں، جھوٹے مقدمے کی وجہ سے میرا خاندان شدید ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رات کے وقت پولیس کی جانب سے دو بار گھر پر چھاپے مارے گئے، کو ہراساں مت کیا جائے۔

انہوں نے ڈی پی او سیالکوٹ اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی کہ کیس کی شفاف اور میرٹ پر انکوائری کی جائے اور حقائق کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں۔مشرق وسطیٰ کی صورتحال، خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ

متعلقہ مضامین

  • جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن مقرر
  • اگر لداخ سیاسی اتحاد قائم کرسکتا ہے تو ہم بھی کرسکتے ہیں، محبوبہ مفتی
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
  • بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 54 ارب روپے سے زائد فنڈز تجویز
  • سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
  • مہاجرین کی نشستوں کے مستقبل پر بڑا فیصلہ قریب، اہم پیش رفت سامنے آگئی
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا