Jasarat News:
2026-07-24@05:16:32 GMT

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ: سری لنکا نے عمان کو 105 رنز سے شکست دے دی

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے گروپ بی کے میچ میں سری لنکا نے شاندار بیٹنگ کے بعد عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی دوسری کامیابی سمیٹ لی اور عمان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے دی، بڑے ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم 226 رنز کے جواب میں 120 رنز پر ڈھیر ہو گئی، یوں سری لنکن ٹیم نے میچ میں مکمل برتری ثابت کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔

میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، تاہم یہ حکمت عملی ان کے لیے مہنگی ثابت ہوئی۔ سری لنکن بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ ترتیب دیا، جو رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور قرار پایا۔ ابتدا ہی سے سری لنکن بیٹنگ لائن نے حریف بولرز کو دباؤ میں رکھا اور تیز رفتار رنز بنا کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

پون رتھنایئکے نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 28 گیندوں پر 60 رنز اسکور کیے، جب کہ کوشل مینڈس نے 45 گیندوں پر شاندار 61 رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 94 رنز کی عمدہ شراکت قائم ہوئی، جو مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اس پوزیشن پر سری لنکا کی سب سے بڑی پارٹنرشپ ثابت ہوئی۔ اس شراکت نے سری لنکا کی اننگز کو مضبوط بنیاد فراہم کی اور بڑے اسکور کی راہ ہموار کی۔

ان کے بعد کپتان داسن شاناکا نے کریز پر آتے ہی جارحانہ انداز اختیار کیا اور محض 19 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کر کے تاریخ رقم کر دی۔ یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سری لنکا کی جانب سے تیز ترین ففٹی ہے، جس نے شائقین کرکٹ کو خوب محظوظ کیا اور ٹیم کے مجموعی اسکور کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا۔

عمان کی جانب سے جیتین رامانندی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ جے اوڈیڈرا اور سفیان محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، تاہم ان کی یہ کوششیں سری لنکا کے سیلابی اسکور کے سامنے ناکافی ثابت ہوئیں۔

جواب میں عمان کی بیٹنگ لائن دباؤ کا شکار نظر آئی اور سری لنکن بولرز کے سامنے زیادہ دیر ٹھہر نہ سکی۔ یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے سے عمان کی ٹیم صرف 120 رنز ہی بنا سکی، یوں سری لنکا نے میچ بڑے مارجن سے جیت کر ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری فتح درج کرالی اور مضبوط پیغام دے دیا کہ وہ ٹائٹل کی دوڑ میں سنجیدہ امیدوار ہے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں یہ دوسرا میچ تھا، سری لنکا نے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو 20 رنز سے ہرا یا تھا جبکہ زمبابوے نے عمان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سری لنکا نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں عمان کی کے بعد

پڑھیں:

پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی

ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔

پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔

مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔

خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔

برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی