لاہور: (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم کا قیام صرف ایک ادارہ نہیں بلکہ ایک سماجی انقلاب ہے جبکہ آٹسٹک بچوں کے علاج و تعلیم کی سہولتیں صوبے کے ہر ضلع تک لے کر جائیں گے۔

آٹزم سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایک سال پہلے یہاں خالی زمین تھی اور آج اللہ کے فضل و کرم سے پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم ہوچکا ہے جسے دیکھ کر دل خوشی سے سرشار ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی معیار کے مطابق اس سینٹر میں ایک ہی چھت تلے آٹسٹک بچوں کے علاج، تعلیم اور بحالی کی تمام سہولتیں موجود ہیں اور شاید دنیا بھر میں بھی ایسی جامع سہولت کم ہی میسر ہو۔

مریم نواز شریف نے صوبائی معاون خصوصی ثانیہ عاشق کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس منصوبے کو ذاتی دلچسپی سے لیڈ کیا، آٹسٹک بچوں نے انہیں اپنا سمجھ کر اپنایا، پنجاب بھر میں 20 ہزار سے زائد سپیشل بچوں کا علاج اور سرجری کرکے انہیں نارمل زندگی کی طرف لایا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے اپنی ذاتی زندگی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی چھوٹی بہن اسماء کا بیٹا ابراہیم آٹسٹک ہے اور ڈھائی سال کی عمر میں اس کی تشخیص ہوئی، وسائل ہونے کے باوجود انہیں بروقت علم نہ ہوسکا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ عام والدین کو کن مشکلات کا سامنا ہوتا ہوگا، انہوں نے آٹسٹک بچوں کے والدین کے صبر اور حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بعض آٹسٹک بچوں کو گھروں میں محدود رکھا جاتا ہے جبکہ غریب والدین علاج کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے، ریاست کا فرض ہے کہ وہ ایسے والدین کا بوجھ بانٹے کیونکہ 90 فیصد نادار طبقہ اپنے بچوں کا علاج خود نہیں کرا سکتا۔

مریم نواز شریف نے بتایا کہ آٹزم سینٹر میں ساؤنڈ پروف سپیچ تھراپی، میوزک اور آرٹ تھراپی، آکوپیشنل تھراپی، اوپن ایئر جم، ٹیکسچرڈ فلور، سنسری ٹریننگ اور دیگر جدید سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، یہاں مختلف لیول کے آٹزم کے مطابق نصاب بھی تشکیل دیا گیا ہے اور خصوصی اساتذہ کی کپیسٹی بلڈنگ کی جائے گی، والدین کی ٹریننگ کا بھی اہتمام ہوگا تاکہ وہ گھر پر بھی درست انداز میں بچوں کی دیکھ بھال کرسکیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ آٹسٹک بچوں کو اعتماد کے ساتھ زندگی گزارنا سکھایا جائے گا اور انہیں مختلف تھراپیز کے ذریعے حالات کا مقابلہ کرنے کے قابل بنایا جائے گا، صوبے بھر میں سپیشل بچوں کے لیے 70 خصوصی بسیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاست کی نظر میں امیر اور غریب کے حقوق برابر ہیں اور محروم افراد سے بے خبر ریاست سے زیادہ نااہل کوئی نہیں ہوسکتا، ان کا کام صرف سڑکیں اور عمارتیں بنانا نہیں بلکہ لوگوں کے مسائل حل کرنا بھی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے بھی اس منصوبے پر خوشی کا اظہار کیا اور آٹسٹک بچوں کے والدین کو یقین دلایا ہے کہ ریاست مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم