سانحہ مسجد خدیجتہ الکبریٰؑ، ایم ڈبلیو ایم کا کراچی میں تعزیتی جلسہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
دعائیہ تقریب میں سانحہ مسجد خدیجۃ الکبریؑ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور انکی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ اس موقع پر مولانا حیات عباس نجفی، ناصر الحسینی، ڈاکٹر نجم الحسن، راؤ کامران، مولانا لطیف، منصور وارث، شیراز زیدی اور ماسٹر منیب شیریلاٹ نے خطاب کرتے ہوئے سانحہ اسلام آباد کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
سانحہ مسجد خدیجتہ الکبریٰؑ میں بےگناہ نمازیوں کی شہادت کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کا کراچی میں تعزیتی جلسہ و چراغاں

اسلام ٹائمز۔ دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں کالعدم تنظیم، تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے جامع مسجد خدیجۃ الکبری میں نماز جمعہ میں خودکش دھماکہ میں نمازیوں کی شہادتوں کے خلاف احتجاج و تعزیتی اجتماع کا انعقاد محفل شاہ خراسان روڈ سولجر بازار پر کیا گیا۔ تلاوت قرآن اور حدیث کساء کی تلاوت مولانا مختار علی، دعائے توسل کی سعادت ڈاکٹر نجم الحسن نے حاصل کی۔ دعا میں مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر مولانا آغا سید علی رضوی، ایم ڈبلیو ایم سندھ کے رہنما مولانا حیات عباس نجفی، مولانا لطیف قمی، ناصر الحسینی، پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر راؤ کامران محمود، ڈاکٹر نجم الحسن، منصور حسین، شیراز زیدی، ماسٹر منیب شیریلاٹ، ایڈوکیٹ میر حسن سمیت ماتمی انجمنوں، سماجی و سیاسی شخصیات، اسکاؤٹس نمائندگان اور مومنین و مومنات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دعائیہ تقریب میں سانحہ مسجد خدیجۃ الکبریؑ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور انکی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔اس موقع پر مولانا حیات عباس نجفی، ناصر الحسینی، ڈاکٹر نجم الحسن، راؤ کامران، مولانا لطیف، منصور وارث، شیراز زیدی اور ماسٹر منیب شیریلاٹ نے خطاب کرتے ہوئے سانحہ اسلام آباد کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔ مقررین نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے و حکومت کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کی سرپرستی چھوڑ کر پاکستان کی سالمیت کے تحفظ کیلئے جدوجہد کریں اور دہشت گردوں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے۔ اس دوران مردہ باد امریکہ و اسرائیل، دہشت گردی مردہ باد، نا منظور نا منظور دہشت گردی نامنظور کے نعرے لگائے گئے۔ دعائیہ تقریب کے اختتام پر شہدائے ملت جعفریہ و سانحہ اسلام آباد کی بلندیء درجات کے لئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سانحہ مسجد خدیجتہ الکبری ڈاکٹر نجم الحسن اسلام آباد
پڑھیں:
نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
اسپیشل اولمپکس پاکستان کے تحت نیشنل اسپیشل گیمز 2026کے دوسرے اور آخری مرحلہ میں کراچی میں فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد میڈلز تقسیم اور اختتامی تقریب کاانعقاد ہوا۔
اسپیشل اولمپکس پاکستان کی روح رواں رونق لاکھانی نے استقبالی کلمات ادا کیے، ان کا کہنا تھاکہ گیمز میں ملک بھر سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے والے خصوصی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں۔
رونق لاکھانی نے گیمز کو کامیاب بنانے میں اسپانسرز اور ڈونرز بشمول میکڈونلڈ، پاکستان او ایم آئی اور فیصل بینک کا خصوصی شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کو بھرپور اعتماد دینا چاہیے تاکہ وہ معاشرے کا مضبوط انگ بن سکیں۔
مہمان خصوصی راحل اعجاز کا کہنا تھا کہ سماجی ذمہ داری کے تحت ہم مثبت سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں، اسپیشل اولمپکس پاکستان کی خصوصی کھلاڑیوں کے لیے کاوشیں قابل قدر ہیں۔
فٹبال ٹورنامنٹ کے لیے خصوصی طور پر کینیڈا سے آنے والی فیفا فٹبال کوچ کرن غوری نے کہا کہ ایونٹ میں شریک بوائز اور گرلز کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دل جیت لیے اور ثابت کیا کہ ان کی صلاحیتیں کسی سے ہرگز کم نہیں، جیسمین نے خصوصی کھلاڑیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین سہولیات کی فراہمی پر اسپیشل اولمپکس پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
فٹبال چیمپئن شپ کے بوائز ایونٹ کی ایک کیٹگری میں فیڈرل ایریاز نے پہلی خیبر پختونخواہ نے دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی،بی کیٹگری میں گلگت بلتستان فاتح رہا اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ بلوچستان نے دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور اور سندھ نے سوئم رہ کر برانز میڈل حاصل کیا۔
قبل ازیں گیمز میں شریک ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی،آخر میں کامیاب ٹیموں اور ان کے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے گئے،اگلے گیمز پنجاب میں ہوں گے، گیمز کا مقصد ذہنی معذوری والے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں اور کھیل میں مہارت کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا، گیمز کے ذریعہ چلی کے شہر چسینٹیاگو میں ہونے والے ورلڈ سمر اسپیشل گیمز تیاریوں کا اہم حصہ ہے۔
نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے، جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے ذہنی معذوری کا شکار 82 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔