سی ڈی اے بورڈ نے لوئر کورٹس سے متصل وکلاء چیمبرز اور کثیر المنزلہ پارکنگ ایریا کی تعمیر کے لئے پلاٹ کی الاٹمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں متعدد ایجنڈا آئٹمز زیر بحث آئے۔

اجلاس میں لوئر کورٹس سے متصل وکلاء چیمبرز اور کثیر المنزلہ پارکنگ ایریا کی تعمیر کے لئے پلاٹ کی الاٹمنٹ کی منظوری دی گئی۔

وکلاء چیمبرز اور کثیر المنزلہ پارکننگ کی تعمیر کے لئے پلاٹ پہلے سے الاٹ شدہ پلاٹ کے متبادل منسٹری آف لاء اینڈ جسٹس کی درخواست پر دیا گیا۔

اجلاس میں پاکستان انجنئیرنگ کونسل کو بھی پلاٹ الاٹ کرنے کی منظوری دی گئی۔ سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں Mauve Area میں فیلڈ آڈٹ آفس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے اراضی کی فراہمی کی درخواست پرغور کیاگیا۔

اسلام آباد میں پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے شاہدرہ ڈیم منصوبے کی فیزیبلٹی اسٹڈی و تفصیلی ڈیزائن، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی سٹڈی اور کنڈکشن لائنز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد کی انتظامی حدود کیلئے ڈیجیٹل بیس میپ، جغرافیائی ویب پورٹلز اور فیصلہ سازی کے نظام کیلئے جی آئی ایس پر مبنی ڈیٹا سیٹس تیار کرنے کیلئے سپارکو اور جنرل سروے آف پاکستان سے تکینیکی معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کی عمارت میں فائر ڈیٹیکشن، فائر سپریشن، لائف سیفٹی اور ایچ وی اے سی سسٹمز کی تشخیص، بحالی، اپ گریڈیشن، ڈیزائننگ، خریداری اور تعمیر کیلئے سرکاری و غیر سرکاری ملکیت میں موجود ادارے (ایس او ای) کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی تعمیر کے لئے پلاٹ چیمبرز اور کی منظوری سی ڈی اے کرنے کی

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار