data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تائی پے : تائیوان کی کاؤنٹی چانگہوا میں واقع ایرشوئی جونیئر ہائی اسکول نے طلبہ کیلئے گریجویشن حاصل کرنے کی ایک منفرد شرط مقرر کر رکھی ہے۔

چانگہوا کاؤنٹی کا یہ اسکول برسوں سے طلبہ کو عملی طور پر کوہ پیمائی کی تربیت دے رہا ہے، ایرشوئی جونیئر ہائی سکول نہ صرف تائیوان کی بلند ترین کلائمبنگ وال کا مالک ہے بلکہ اسے طلبہ کی عملی تربیت کا باقاعدہ حصہ بھی بنایا گیا ہے۔

اسکول میں ہر طالب علم ہفتے میں چھ اسباق کلائمبنگ کے لیتا ہے اور تعلیم مکمل کرنے سے قبل اسے اس دیوار پر چڑھنے کی صلاحیت ثابت کرنا ہوتی ہے، اس منفرد شرط کا مقصد طلبہ میں جسمانی ہم آہنگی، توازن، خود اعتمادی اور توجہ کو فروغ دینا ہے۔

یہ دیوار تقریباً پانچ منزلہ عمارت کے برابر بلند ہے جو عام افراد کے لیے خوف کا باعث بن سکتی ہے، تاہم سکول کے طلبہ اسے ایک دلچسپ کھیل اور چیلنج کے طور پر لیتے ہیں، کئی طلبہ فارغ اوقات میں اپنے والدین کے ساتھ بھی کلائمبنگ کی مشق کرتے ہیں جس سے نہ صرف ان کی مہارت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ خاندانی روابط بھی مضبوط ہوتے ہیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی کے سرکاری کالجز میں انٹرسال اول کیلیے داخلے شروع نہ ہوسکے، سوا لاکھ طلبا منتظر

محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ واضح اعلان کے باوجود کراچی میں سرکاری کالجوں میں داخلہ شروع نہیں کرسکا ہے اور کم از کم سوا لاکھ طلبہ انٹر سال اول میں داخلوں کے منتظر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  انٹر سال اول میں داخلہ یکم جون سے شروع ہونے تھے اس سلسلے میں 23 مئی کو قومی اخبارات میں اشتہارات جاری کیے گئے تھے جس کے مطابق تمام سرکاری کالجوں میں انٹر سال اول میں نویں جماعت کے نتائج کی بنیاد پر یکم جون سے داخلہ فارم کی رجسٹریشن شروع ہوجانی تھی جبکہ داخلہ فارم رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 جولائی مقرر کی گئی ہے۔

انٹر سال اول میں صرف کراچی کے سرکاری کالجوں میں سوا لاکھ کے قریب طلبہ داخلہ لیتے ہیں جن کے لیے سینٹرلائزڈ ایڈمیشن پالیسی کے تحت 6 مختلف فیکیلٹیز پری انجینئرنگ،  پری میڈیکل، کمپیوٹر سائنس ، کامرس ، ہیومینیٹیز اور ہوم اکنامکس میں داخلے دیے جاتے ہیں۔

اس سلسلے میں جب میٹرک کا امتحان دینے والے داخلے کے خواہشمند طلبہ نے  www.seccap.dgcs..gos.pk  کے پورٹل پر داخلہ رجسٹریشن فارم تک پہنچنے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ یہ پورٹل ہی بند ہے۔

ادھر "ایکسپریس" نے اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ پروفیسر زاہد راجپر سے جب اس سلسلے میں رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر پورٹل بند ہے ہماری ٹیکنیکل ٹیم کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری امید ہے کہ بدھ کی صبح تک پورٹل کھل جائے جس کے بعد طلبہ داخلے کے لیے اپلائی کرسکیں گے۔

ڈی جی کالجز کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بار ہم نے تمام سرکاری کالجوں میں "ڈیس ایبل" کوٹہ مختص کیا ہے تاکہ ایسے طلبہ اس کوٹے کی بنیاد پر اپنے قرب و جوار کے کالجوں میں بھی اپلائی کرسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • کراچی کے سرکاری کالجز میں انٹرسال اول کیلیے داخلے شروع نہ ہوسکے، سوا لاکھ طلبا منتظر
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس
  • طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ