ایران کا امن و تعاون پر زور، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ یکجہتی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
اسلامی جمہوریہ ایران کے انقلاب کی 47 ویں سالگرہ کے موقع پر کوئٹہ میں پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایرانی قونصل جنرل محمد کریمی تودشکی، سیاسی و مذہبی رہنماؤں، تاجروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ ایرانی عوام نے متحد ہوکر اندرونی و بیرونی سازشوں کا مقابلہ کیا اور دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔ انہوں نے اسلام آباد اور بلوچستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی دونوں ممالک کا مشترکہ مسئلہ ہے اور ایران و پاکستان اس ناسور کا یکساں شکار ہیں۔
کریمی تودشکی نے واضح کیا کہ ایران اصولی طور پر ہر قسم کی دہشتگردی کی مخالفت کرتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران خود کو خطے اور عالمی برادری میں ایک ذمہ دار، آزاد اور مؤثر کردار ادا کرنے والا ملک سمجھتا ہے اور ہمیشہ امن، مکالمے، کثیرالجہتی تعاون اور مشترکہ کوششوں کی حمایت کرتا آیا ہے۔
ایران کے آئین کے تحت ہر شہری کو پرامن احتجاج کا حق حاصل ہے، تاہم بعض مواقع پر بیرونی مداخلت نے صورتحال خراب کی۔ ایرانی قونصل جنرل نے الزام عائد کیا کہ جب حکومت مظاہرین سے مذاکرات میں مصروف تھی، تو امریکہ کی مداخلت نے بدامنی کو ہوا دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران ہمیشہ مذاکرات کے لیے آمادہ رہا ہے اور قومی مفادات و علاقائی امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے سفارت کاری کو ترجیح دیتا ہے، جس کا نیا دور 6 فروری 2026 سے شروع ہوچکا ہے۔
پاک ایران تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے کریمی تودشکی نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں مسلسل اضافہ ہوا اور گزشتہ مالی سال میں پہلی بار دوطرفہ تجارت 3 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی، جو اقتصادی تعاون میں مثبت پیش رفت کا مظہر ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کہ ایران کہا کہ ہے اور
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :