’’کام کرتی ہوں نواز شریف کی طرح دعویٰ نہیں کرتی‘‘، مریم نواز کی زبان پھسل گئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے میانوالی سے صرف محبت کا دعویٰ نہیں کیا، آپ بتائیں کہ یہاں گرین بس آئی کہ نہیں آئی؟ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت سڑکیں صاف ہورہی ہیں یا نہیں ہورہیں؟۔ اسلام ٹائمز۔ میانوالی میں جلسے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زبان پھسل گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز میانوالی میں منعقدہ پروگرام میں پہنچی اور عوام سے خطاب کیا۔ اس دوران جوش خطابت میں ایک موقع پر اُن کی زبان پھسلی اور اُن کے منہ سے نکل گیا کہ ’میانوالی والوں یہ صرف دعویٰ نہیں، مریم نواز ، نوازشریف کی طرح دعویٰ نہیں کرتی بلکہ کام کر کے دکھاتی ہے الحمد اللہ‘۔ انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے میانوالی سے صرف محبت کا دعویٰ نہیں کیا، آپ بتائیں کہ یہاں گرین بس آئی کہ نہیں آئی؟ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت سڑکیں صاف ہورہی ہیں یا نہیں ہورہیں؟۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام سے سوال کیا کہ ’میانوالی میں دل کا اسپتال بنا ہے کہ نہیں بنا؟ سڑکیں بنی کہ نہیں بنیں؟ آج میں میانوالی کے پہلے دل کے امراض کا افتتاح کر کے آرہی ہوں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔