شمالی کوریائی رہنما بیٹی کو جانشین نامزد کرینگے‘ جنوبی کوریاکا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اْن نے اپنی نوعمر بیٹی کو جانشین مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔یہ بات جنوبی کوریا کی قومی انٹیلی جنس سروس نے قانون سازوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتائی اور ساتھ ہی بطور ثبوت ان کی حالیہ سرگرمیوں کا ڈیٹا بھی پیش کیا۔ جنوبی کوریا کے رکن پارلیمنٹ لی سیونگ کوین نے صحافیوں کو بتایا کہ پہلے کم جونگ اْن کی بیٹی کے جانشین بنائے جانے کا صرف تاثر تھا تاہم اب وہ باقاعدہ نامزدگی کے مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔ کم جونگ اْن اور ان کی اہلیہ ری سول جو کی منظر عام پر آنے والی واحد اولاد کم جو اے ہی ہیں حالانکہ جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی کا خیال ہے کہ کم جونگ اْن کا ایک بڑا بیٹا بھی ہے، تاہم اس کا کبھی سرکاری طور پر اعتراف نہیں کیا گیا اور نہ ہی اسے سرکاری میڈیا میں دکھایا گیا ہے۔ شمالی کوریا کے حکمراں کی بیٹی کم جو اے کا نام پہلی بار 2013 ء میں سامنے آیا تھا جب امریکی باسکٹ بال کھلاڑی ڈینس روڈمین نے برطانوی اخبار کو انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے شمالی کوریا کے دورے کے دوران کم جو اے کو گود میں اٹھایا تھا۔کم جو اے پہلی بار 2022 ء میں سرکاری ٹیوی نظر آئیں جب وہ اپنے والد کے ساتھ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) کے معائنے کے موقع پر موجود تھیں۔ اس کے بعد سے حالیہ مہینوں میں کم جو اے کئی فوجی اور سرکاری تقریبات میں اپنے والد کے ساتھ دکھائی دی ہیں، جن میں کورین پیپلز آرمی کی سالگرہ اور کم خاندان کے مقبرے کمسوسان پیلس آف دی سن کا دورہ شامل ہے۔ریاستی میڈیا کی جاری کردہ تصاویر میں وہ اکثر اپنے والد کے شانہ بشانہ کھڑی دکھائی دیتی ہیں جو شمالی کوریا جیسے سخت درجہ بندی والے معاشرے میں غیرمعمولی علامتی اہمیت رکھتا ہے۔شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ ان دنیا کے طاقتور ترین رہنما تصور کیے جاتے ہیں ۔ کم جونگ اْن کوئی پارلیمانی یا حکومتی عہدہ نہیں رکھتے لیکن ملک کی سب سے طاقت ور شخصیت ہیں۔اس سے قبل وہ اپنی بہن 38 سالہ کم یو جونگ کو سیاسی اور حکومتی تقریبات میں لاتے رہے ہیں۔ انہوںنے اپنی بہن کو کئی اہم حکومتی ذمے داریاں بھی سونپیں اور ان کی غیر موجودگی میں وہ سب سے طاقتور شخصیت بن کر ابھریں ۔ تاہم جب کم جونگ ان اپنی بیٹی کو سیاسی اور حکومتی تقریبات حتیٰ کہ حساس ملٹری ایونٹس میں ساتھ لانے لگے تو ان کی بہن کم یو جونگ کہیں پیچھے رہ گئیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شمالی کوریا کے جنوبی کوریا کم جو اے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
مزید :