Jasarat News:
2026-07-24@16:11:56 GMT

افکار سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

روزے کے اثرات
روزے کا قانون یہ ہے کہ آخر شب طلوع سحر کی پہلی علامات ظاہر ہوتے ہی آدمی پر یکایک کھانا پینا اور مباشرت کرنا حرام ہو جاتا ہے اور غروب آفتاب تک پورا دن حرام رہتا ہے۔ اس دوران میں پانی کا ایک قطرہ اور خوراک کا ایک ریزہ تک قصدًا حلق سے اُتارنے کی اجازت نہیں ہوتی اور زوجین کے لیے ایک دوسرے سے قضائے شہوت کرنا بھی حرام ہوتا ہے۔ پھر شام کو ایک خاص وقت آتے ہی اچانک حرمت کا بند ٹوٹ جاتا ہے۔ وہ سب چیزیں جو ایک لمحہ پہلے تک حرام تھیں یکایک حلال ہو جاتی ہیں اور رات بھر حلال رہتی ہیں، یہاں تک کہ دوسرے روز کی مقررہ ساعت آتے ہی پھر حرمت کا قفل لگ جاتا ہے۔ ماہ رمضان کی پہلی تاریخ سے یہ عمل شروع ہوتا ہے اور ایک مہینا تک مسلسل اس کی تکرار جاری رہتی ہے۔ گویا پورے تیس دن آدمی ایک شدید ڈسپلن کے ماتحت رکھا جاتا ہے۔ مقرر وقت تک سحری کرے، مقرر وقت پر افطار کرے، جب تک اجازت ہے، اپنی خواہشات نفس پوری کرتا رہے اور جب اجازت سلب کر لی جائے تو ہر اس چیز سے رک جائے جس سے منع کیا گیا ہے۔
٭—٭—٭

تعمیر سیرت
یہ تقوٰی ہی دراصل اسلامی سیرت کی جان ہے۔ جس نوعیت کا کیریکٹر اسلام ہر مسلمان فرد میں پیدا کرنا چاہتا ہے اس کا اسلامی تصور اس تقوٰی کے لفظ میں پوشیدہ ہے۔ افسوس ہے کہ آج کل اس لفظ کا مفہوم بہت محدود ہو کر رہ گیا ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ ایک خاص طرز کی شکل ووضع بنا لینا، چند مشہور ونمایاں گناہوں سے بچنا اور بعض ایسے مکروہات سے پرہیز کرنا جنھوں نے عوام کی نگاہ میں بہت اہمیت اختیار کرلی ہے بس اسی کا نام تقوٰی ہے۔ حالانکہ دراصل یہ ایک نہایت وسیع اصطلاح ہے جو انسانی زندگی کے تمام پہلوئوں کو اپنے دامن میں سمیٹ لیتی ہے۔
٭—٭—٭

روزے کی غیرمعمولی فضیلت
اس کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ روزہ دراصل اللہ کے حکم کی تعمیل کی ایک منفی شکل ہے، مثلاً نہ کھانا نہ پینا اور اسی طرح جن دوسری چیزوں سے منع کیا گیا ہے ان سے باز رہنا۔اس منفی فعل کو یا تو آدمی خود جان سکتا ہے یا اْس کا ربّ، کسی تیسرے کو معلوم نہیں ہوسکتا ہے کہ یہ منفی فعل اس نے کیا ہے یا نہیں۔ مثلاً اگر ایک آدمی چھپ کر کھاپی لے تو کسی کو اس کا علم نہیں ہوسکتا۔ چنانچہ وہ روزہ نہ رکھتے ہوئے بھی کہہ سکتا ہے کہ میں روزے سے ہوں اور کوئی شخص یقین کے ساتھ یہ نہیں جان سکتا کہ آیا وہ روزے سے ہے یا نہیں۔ اگر وہ روزے سے ہے تو اس بات کو صرف وہ جانتا ہے اور اگر روزے سے نہیں ہے تو اس کو بھی اس کے سوا کوئی نہیں جان سکتا۔

مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جاتا ہے ہے اور

پڑھیں:

اگر آپ ذہین ہیں تو اس لاکر کا درست کوڈ بتایئے؟

انٹرنیٹ کی دنیا میں بعض اوقات بہت دلچسپ پہیلیاں سامنے آجاتی ہیں۔ ایسی ہی ایک وائرل پہیلی ہم آپ کے سامنے پیش کررہے ہیں۔ دیکھتے ہیں کہ آپ کس قدر ذہین ہیں۔

جی ہاں! ذہانت رکھنے والے افراد ہی اس پہیلی کو حل کرسکتے ہیں۔ آپ کو صرف دی گئی ہدایات کو حل کرتے ہوئے درست کوڈ بتانا ہے۔

کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ یہ لاکر کھولنے کےلیے کون سے تین نمبر درست پوزیشن کے ساتھ دیئے جائیں گے؟

تصویر میں اشارے بھی دیئے گئے ہیں جس کی مدد سے آپ یہ پہیلی حل کرسکتے ہیں۔ جیسے نیچے دیئے باکس میں ہدایت لکھی گئی ہے کہ 206 عدد میں سے دو اعداد درست تو ہیں لیکن وہ ترتیب کے لحاظ سے غلط جگہ پر رکھے گئے ہیں، یعنی اب آپ کو اپنی ذہانت کا استعمال کرتے ہیں پہلے یہ معلوم کرنا ہے کہ ان تین نمبرز میں سے دو درست نمبر کون سے ہیں اور ان کی درست ترتیب کیا ہوگی۔ 

یہ درست ترتیب آپ دیگر باکسز میں دی گئی ہدایات سے باآسانی معلوم کرسکتے ہیں۔ تو پھر جلد معلوم کیجئے اور ہمیں اپنا جواب بتایئے۔

اگر آپ درست اعداد اور درست ترتیب جاننے میں ناکام رہے ہیں تو ہم اس کا تفصیلی جواب بھی بتادیں گے لیکن پہلے آپ خود کوشش کیجئے۔

اس پہیلی کا درست جواب نیچے درج ہے، اور جواب کی وضاحت بھی موجود ہے۔

تمام ہدایات کو غور سے دیکھیے۔
 
738 (کوئی عدد درست نہیں):
​اس سے معلوم ہوا کہ 7، 3 اور 8 میں سے کوئی بھی کوڈ کا حصہ نہیں ہے۔

780 (ایک عدد درست مگر غلط جگہ پر ہے):
​چونکہ 7 اور 8 غلط ہیں، اس لیے درست عدد 0 ہے۔
​0 آخری (تیسری) جگہ پر نہیں ہو سکتا۔

682 (ایک عدد درست اور صحیح جگہ پر ہے) اور 614 (ایک عدد درست مگر غلط جگہ پر ہے):
​اگر 6 درست ہوتا تو دونوں جگہ (پہلے نمبر پر) صحیح ہونا چاہیے تھا، لیکن اشارے متضاد ہیں، اس لیے 6 غلط ہے۔
​چونکہ 8 اور 6 غلط ہیں، اس لیے 682 میں سے 2 درست عدد ہے اور اپنی صحیح جگہ یعنی تیسرے نمبر پر [ 2 ][ _ ][ _ ] ہے۔

206 (دو عدد درست مگر دونوں غلط جگہ پر ہیں):
​6 غلط ہے، اس لیے 2 اور 0 درست اعداد ہیں۔
​0 دوسرے نمبر پر نہیں آ سکتا (کیونکہ یہاں وہ غلط جگہ پر ہے) اور تیسرے نمبر پر پہلے ہی 2 موجود ہے۔
​لہذا 0 پہلے نمبر پر [ 2 ][ _ ][ 0 ] آئے گا۔

​614 (ایک عدد درست مگر غلط جگہ پر ہے):
​6 غلط ہے اور 1 دوسرے نمبر پر نہیں آ سکتا (کیونکہ وہ غلط جگہ بتائی گئی ہے)، اس لیے درست عدد 4 ہے۔
​4 درمیان میں آئے گا۔
​حتمی کوڈ: 042
یعنی اس پہیلی کا درست کوڈ 042 ہے۔ 

 

متعلقہ مضامین

  • مون سون میں بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں؟ اپنی غذا میں یہ سبزی شامل کریں، قوتِ مدافعت بڑھائیں
  • اگر آپ ذہین ہیں تو اس لاکر کا درست کوڈ بتایئے؟
  • پنجاب حکومت کا بڑا ریلیف، گھر کی مرمت اور توسیع کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض کا اعلان
  • بھارت کا سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرنا اشتعال انگیز ہے، اسحاق ڈار
  • 10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ جانیے
  • زندگی کا مقصد
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن