قرآن و سنت کا نفاذ ہی مسائل کا واحد حل ہے‘ کاشف سعید شیخ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شہدادپور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی محض ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ اقامت دین کی ہمہ گیر تحریک ہے جو معاشرے کی اصلاح اور غلبہ حق کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔ مہنگائی کے خاتمے سمیت ملک کو درپیش تمام مسائل کا حل قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ میں مضمر ہے۔المرکز الاسلامی شہدادپور میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آج ملک مہنگائی، بدعنوانی، بے روزگاری اور اخلاقی زوال جیسے سنگین بحرانوں کا شکار ہے۔ ان حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ایک منصفانہ اور فلاحی نظام قائم کیا جائے جو ہر شہری کو انصاف، مساوات اور بنیادی حقوق فراہم کرے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا مقصد اقتدار کا حصول نہیں بلکہ ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں عدل و انصاف کا بول بالا ہو، کرپشن کا خاتمہ ہو اور حکمران خود کو عوام کے سامنے جوابدہ سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل درآمد سے ہی معاشی استحکام، سماجی ہم آہنگی اور حقیقی ترقی ممکن ہے ،امیر جماعت اسلامی سندھ نے عوام پر زور دیا کہ وہ ملک میں مثبت اور تعمیری تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اور اقامت دین کی اس جدوجہد کا حصہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو خصوصی طور پر آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ایک اسلامی، خوشحال اور باوقار پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ہر سطح پر عوامی مسائل کے حل، شفاف حکمرانی اور اسلامی نظام کے قیام کے لیے پرامن اور جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔ اس موقع پر حال ہی میں اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کی ذمے داری سے فارغ ہونے والے عمیر شامل لاکھو نے جماعت اسلامی کی رکنیت کا حلف اٹھایا جبکہ مقامی رہنماؤں ارشاد ظفر بخاری کے والد اور ارشد خاصخیلی کی چچا زاد بہن کی وفات پر تعزیت کے بعد مرحومین کے لیے دعا مغفرت کی گئی۔ صوبائی نائب امیر محمد افضال ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سہیل احمد شارق امیر ضلع محمد رفیق منصوری مقامی امیر شوکت کمبوہ و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجتماع کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی انہوں نے نے کہا کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی وار پاورز قرارداد دوبارہ منظور کرلی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی جس کے حق میں 214 جب کہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔
رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں رائے دی۔
خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایوان نے ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جسے بعد میں سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔
اگرچہ قرارداد کی منظوری سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت محدود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس قسم کی وار پاورز قراردادیں آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور صدر بطور کمانڈر اِن چیف قومی سلامتی کے معاملات میں فوجی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔
ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوانِ خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
یہ قرارداد ایسے وقت منظور ہوئی جب یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔