عمان میں رمضان 2026 کا آغاز 19 فروری سے ہوگا، رویتِ ہلال کمیٹی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
سلطنتِ عمان نے رمضان المبارک 1447 ہجری کے آغاز کی سرکاری تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں رمضان کا پہلا روز جمعرات 19 فروری 2026 کو ہوگا۔
سلطنت عمان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے سائنسی حسابات کی بنیاد پر اعلان کیا کہ 29 شعبان 1447 ہجری بروز منگل 17 فروری کو چاند غروبِ آفتاب سے پہلے یا اسی وقت تمام گورنریٹس میں غروب ہو جائے گا، جس کے باعث اس روز ہلال کی رویت فلکیاتی طور پر ممکن نہیں۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا میں رمضان 2026 کا آغاز 19 فروری سے ہوگا، علما کی اتحاد و یکجہتی کی اپیل
کمیٹی کے مطابق قابلِ مشاہدہ حقائق اور سائنسی یقین کو مدنظر رکھتے ہوئے بدھ 18 فروری 2026 کو شعبان کا آخری دن قرار دیا گیا ہے، جبکہ جمعرات 19 فروری کو یکم رمضان ہوگا۔
متحدہ عرب امارات میں بھی شارجہ اکیڈمی برائے فلکیات، خلائی سائنسز و ٹیکنالوجی نے اعلان کیا ہے کہ 17 فروری کو جدید ترین دوربینوں کی مدد سے بھی رمضان کا چاند نظر آنا ممکن نہیں ہوگا، اس لیے وہاں بھی 19 فروری سے رمضان شروع ہونے کا امکان ہے۔
ادھر پاکستان میں ماہرینِ فلکیات کے مطابق 17 فروری کو شام 5 بج کر ایک منٹ پر نیا چاند پیدا ہوگا اور 18 فروری کو 29 شعبان کے روز چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو پشاور میں طلب کیا گیا ہے جہاں موصولہ شہادتوں کی روشنی میں حتمی اعلان کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: رمضان المبارک 2026 کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کردی
یوں عمان اور متحدہ عرب امارات میں رمضان کا آغاز 19 فروری سے متوقع ہے، جبکہ پاکستان میں چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
19 فروری رمضان المبارک سلطنتِ عمان.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: رمضان المبارک ہلال کمیٹی فروری کو
پڑھیں:
پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
اسلام آباد: پاکستان میں سریے کی قیمت جمعرات 23 جولائی 2026 کو مجموعی طور پر مستحکم رہی، تاہم مختلف برانڈز اور گریڈز کے لحاظ سے معمولی فرق دیکھا گیا۔ تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے جاری کردہ تازہ مارکیٹ اپ ڈیٹ کے مطابق ملک بھر میں سریے کی قیمت 258 روپے سے 265 روپے فی کلوگرام کے درمیان برقرار ہے۔
تعمیراتی ماہرین کے مطابق رہائشی اور کمرشل منصوبوں میں سب سے زیادہ گریڈ 40 اور گریڈ 60 سریا استعمال کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ مضبوطی اور معیار کے لحاظ سے موزوں تصور کیے جاتے ہیں۔
پاکستان میں سریے کے تازہ ریٹس
سریے کا گریڈ قیمت (روپے فی کلوگرام)
گریڈ 40 260 روپے
گریڈ 60 265 روپے
مارکیٹ ریٹ 258 سے 265 روپے
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سریے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کئی عوامل سے متاثر ہوتا ہے، جن میں خام مال کی قیمت، بجلی اور گیس کے نرخ، ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور تعمیراتی شعبے کی مجموعی طلب شامل ہیں۔
انہوں نے خریداروں اور بلڈرز کو مشورہ دیا ہے کہ بڑی مقدار میں سریا خریدنے سے قبل مقامی ڈیلرز سے تازہ نرخ ضرور معلوم کریں، کیونکہ مختلف شہروں، برانڈز اور مینوفیکچررز کے لحاظ سے قیمتوں میں معمولی فرق ہو سکتا ہے۔
تعمیراتی صنعت سے وابستہ ماہرین کے مطابق اگر خام مال یا توانائی کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی آتی ہے تو آئندہ دنوں میں پاکستان میں سریے کی قیمت بھی متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھنا ضروری ہے۔