Islam Times:
2026-07-24@08:07:10 GMT

گلگت بلتستان میں سی ٹی ڈی کو باقاعدہ طور پر فعال کر دیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT

گلگت بلتستان میں سی ٹی ڈی کو باقاعدہ طور پر فعال کر دیا گیا

گلگت بلتستان میں سی ٹی ڈی نے ابتدائی طور پر 200 افسران اور اہلکاروں کے ساتھ عملی کام کا آغاز کر دیا ہے۔ جبکہ CTD میں مزید 600 آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل رواں سال کے دوران مکمل کر لیا جائے گا اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات کی روشنی میں گلگت بلتستان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پولیس اسٹیشن کو باضابطہ طور پر قائم کر کے فعال بنا دیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان میں سی ٹی ڈی نے ابتدائی طور پر 200 افسران اور اہلکاروں کے ساتھ عملی کام کا آغاز کر دیا ہے۔ جبکہ CTD میں مزید 600 آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل رواں سال کے دوران مکمل کر لیا جائے گا تاکہ ادارے کے استعداد کار کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ سی ٹی ڈی کی بنیادی تربیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے پنجاب اور خیبرپختونخوا سے معاونت حاصل کی جائے گی۔ ایس ایس پی تنویر الحسن کو سی ٹی ڈی گلگت بلتستان کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے اور دہشت گردی سے متعلق اب تک درج تمام مقدمات (ایف آئی آرز) کو باقاعدہ طور پر تھانہ سی ٹی ڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان میں سی ٹی ڈی کر دیا

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول مہنگا، کیا دفتروں کے لیے ہفتہ دوبارہ 3 یا 4 روز پر مشتمل ہوسکتا ہے؟
  • کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک
  • بحری جہازوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ منجمد ایرانی اثاثوں سے کیا جائے گا، ٹرمپ کا بڑا اعلان
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار