Express News:
2026-07-24@00:58:42 GMT

عُمان زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا؛ شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT

خلیجی ملک عمان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سلطان قابوس یونیورسٹی کے ’ارتھ کوئیک مانیٹرنگ سینٹر‘ نے بتایا کہ پہلا زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بج کر 8 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا جس کی شدت 5.2 تھی۔

زلزلے کا مرکز عمان کے شمالی شہرخسب سے تقریباً 386 کلومیٹر شمال مغرب میں عربین گلف کے پانیوں میں تھا۔

زلزلے کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر تھی جو نسبتاً کم گہرائی شمار ہوتی ہے اور ایسے زلزلے سطح پر زیادہ شدت سے محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

اسی طرح ایک اور زلزلے کے جھٹکے کا مرکز عمان کے شہر سُور سے تقریباً 804 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ اس کی گہرائی بھی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس زلزلے کے جھٹکے بلوچستان تک بھی محسوس کیے گئے۔ کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ دونوں زلزلوں کا مرکز سمندر میں اور آبادی سے بہت دور تھے اسی لیے کم گہرائی کے باوجود کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔

فی الحال دونوں زلزلوں کے بعد کسی آفٹر شاک یا سونامی وارننگ کی اطلاع نہیں دی گئی۔

ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ جزیرہ نما عرب بالخصوص عربین اور یوریشین ٹیکٹونک فعال فالٹ لائنز کے قریب واقع ہے۔

انھی پلیٹس کی حرکت کے باعث ایران، پاکستان، عمان اور خلیجی خطے میں وقتاً فوقتاً زلزلے آتے رہتے ہیں۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: زلزلے کے

پڑھیں:

یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری

دبئی: یو اے ای ویزا آن ارائیول سے متعلق متحدہ عرب امارات نے نئی شرائط، فیس اور درخواست کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نئی ہدایات کے تحت مخصوص ممالک کے اہل شہری امارات پہنچنے پر 14 یا 60 روزہ ویزا حاصل کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے مقررہ شرائط پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔

دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق بھارت، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، کینیا اور جنوبی افریقہ کے شہری، اور ان کے ہمراہ سفر کرنے والے اہل خانہ، اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق درخواست گزار کے پاس کم از کم چھ ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ، سفید پس منظر والی حالیہ رنگین تصویر اور امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا یا سنگاپور کی جانب سے جاری کردہ قابل قبول رہائشی پرمٹ یا ویزا ہونا ضروری ہے۔

اعلامیے کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کو صرف ایک مرتبہ مزید 14 دن کے لیے توسیع دی جا سکتی ہے، جبکہ 60 روزہ ویزا میں توسیع کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔

جی ڈی آر ایف اے نے بتایا کہ ویزا کے لیے درخواست اس کی سرکاری ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ درخواست کی منظوری کے بعد ویزا رجسٹرڈ ای میل پر ارسال کیا جائے گا، جبکہ عام طور پر درخواستوں پر 48 گھنٹوں کے اندر کارروائی مکمل کر لی جاتی ہے۔

فیس کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کی فیس 172.50 درہم جبکہ 60 روزہ ویزا کی فیس 422.50 درہم مقرر کی گئی ہے۔

جی ڈی آر ایف اے کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد بین الاقوامی مسافروں کے لیے سفری عمل کو مزید آسان بنانا، سیاحت کو فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متحدہ عرب امارات کی جانب راغب کرنا ہے۔

ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس پروگرام کے تحت 73 ہزار 551 ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو اس سہولت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔

اہم وضاحت: جاری کردہ شرائط میں پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز شامل نہیں ہیں۔ یہ سہولت صرف ان مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے ہے جن کا جی ڈی آر ایف اے نے اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری