''میں تیرے اندر گھس جاؤں گا،، تحریک انصاف کے رہنما شاہد خٹک نے پی ٹی آئی ورکر اور یوٹیوبر حیدر سعید کا کیمرہ توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما شاہد خٹک نے پی ٹی آئی ورکر اور یوٹیوبر حیدر سعید کا کیمرہ توڑ دیا اور دھمکی دی کہ ''میں تیرے اندر گھس جاؤں گا،،۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد خٹک یوٹیوبر حیدر سعید کو دھمکیاں دے رہے ہیں جس کے جواب میں حیدر سعید نے کہا کہ تم نے میرا کیمرہ توڑ دیا ہے ، اس پر شاہد خٹک نے ایک بار پھر حیدر سعید کو ہاتھ مارا۔
اس حوالے سے اپنے ایکس پیغام میں حیدر سعید نے کہا کہ میں کلمہ پڑھ کر، اللہ کو حاضر و ناظر جان کر قسم کھا کر یہ بات کہہ رہا ہوں کہ میں اپنے دوست کے ساتھ کھڑا تھا اور میرا کیمرہ بند تھا۔ شاہد خٹک میرے پاس آئے، انہوں نے مجھے گالیاں دیں اور بدتمیزی کی۔ مجھے کہا کہ تم یہاں نظر نہ آیا کرو اور نازیبا زبان استعمال کی۔ اس کے بعد میں نے اپنا کیمرہ آن کر کے کہا کہ میں آپ کی بات ریکارڈ کروں گا تو انہوں نے کیمرہ پکڑ کر زور سے زمین پر پھینک دیا، جس سے میرا کیمرہ ٹوٹ گیا۔ میں یہ سب باتیں کلمہ پڑھ کر کہہ رہا ہوں۔ میں نے شاہد خٹک سے کوئی سوال نہیں کیا تھا، میں اپنی جگہ پر آرام سے کھڑا تھا اور انہوں نے مجھ پر حملہ کیا۔ شاہد خٹک آئیں اور کلمہ پڑھ کر بتائیں کہ کس نے کس پر حملہ کیا۔ میں نے جان اللہ کو دینی ہے اور اللہ سب کچھ دیکھ رہا ہے۔ وہاں موجود تمام لوگ اس بات کے گواہ ہیں کہ میں اپنی جگہ پر کھڑا تھا اور شاید خٹک نے مجھ پر حملہ کیا۔
’’یہ لاہور نہیں بہاولپور ہے ‘‘۔۔۔۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیوٹیفکیشن پروگرام پر شہری کی ویڈیو وائرل ہو گئی ، آپ بھی دیکھیے
میں کلمہ پڑھ کر، اللہ کو حاضر و ناظر جان کر قسم کھا کر یہ بات کہہ رہا ہوں کہ میں اپنے دوست کے ساتھ کھڑا تھا اور میرا کیمرہ بند تھا۔ شاید خٹک میرے پاس آئے، انہوں نے مجھے گالیاں دیں اور بدتمیزی کی۔ مجھے کہا کہ تم یہاں نظر نہ آیا کرو اور نازیبا زبان استعمال کی۔
اس کے بعد میں نے…
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کھڑا تھا اور میرا کیمرہ شاہد خٹک انہوں نے کہا کہ خٹک نے کہ میں
پڑھیں:
باکو میں بین الاقوامی جوڈیشل ٹریننگ پروگرام، سپریم کورٹ کے جج نے متبادل نظامِ انصاف پر زور
سپریم کورٹ آف پاکستان نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقدہ بین الاقوامی ایگزیکٹو جوڈیشل ٹریننگ پروگرام میں فعال شرکت کرتے ہوئے عالمی سطح پر عدالتی تعاون، پیشہ ورانہ مہارت اور جدید نظامِ انصاف کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے متبادل نظامِ حلِ تنازعات (ADR) کی اہمیت پر خصوصی لیکچر بھی دیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے عالمی سطح پر عدالتی مہارت اور بین الاقوامی عدالتی تعاون کے فروغ کی کوششوں میں مؤثر کردار ادا کرتے ہوئے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقدہ ایگزیکٹو جوڈیشل ٹریننگ پروگرام میں شرکت کی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 4 روزہ تربیتی پروگرام 21 سے 24 جولائی 2026 تک منعقد ہوا، جس کا اہتمام پاکستان اور آذربائیجان کی وزارت ہائے انصاف کے اشتراک سے کیا گیا۔
اس پروگرام میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی نمائندگی جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، جنہوں نے ممتاز ریسورس پرسن کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے دنیا بھر سے آئے ہوئے ججز، قانونی ماہرین اور انصاف کے شعبے سے وابستہ شخصیات کے ساتھ عدالتی تجربات اور بہترین عملی طریقوں کا تبادلہ کیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ‘ADR: A Global Perspective – A Guide for Judges’ کے موضوع پر خصوصی لیکچر دیتے ہوئے انصاف تک بروقت اور مؤثر رسائی میں متبادل نظامِ حلِ تنازعات (Alternative Dispute Resolution – ADR) کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ متبادل نظامِ حلِ تنازعات عدالتی کارکردگی کو بہتر بنانے، مقدمات کے بوجھ میں کمی لانے اور نظامِ انصاف پر عوامی اعتماد کے فروغ میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
انہوں نے پاکستان میں متبادل نظامِ حلِ تنازعات کے ارتقا پذیر قانونی فریم ورک اور اس حوالے سے عالمی تجربات کا بھی جائزہ پیش کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ججز کو جدید تنازعاتی حل کے طریقوں سے آراستہ کرنا بروقت، مؤثر اور عوام دوست انصاف کی فراہمی کے لیے ناگزیر ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق 4 روزہ پروگرام کے دوران عدالتی مہارت، عدالتی اخلاقیات، ادارہ جاتی دیانت داری، کیس مینجمنٹ، عدالتی طرزِ عمل، ابلاغی مہارت، عدالتی ریکارڈ کی الیکٹرانک آرکائیونگ، ڈیٹا کی درستگی اور عدالتی فیصلہ سازی کے جدید رجحانات سمیت مختلف موضوعات پر خصوصی سیشنز اور تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ عدالتی تعلیم، ادارہ جاتی شراکت داری، بین الاقوامی عدالتی تعاون اور بہترین عدالتی طریقہ کار کے تبادلے کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
باکو آذربائیجان بین الاقوامی ایگزیکٹو جوڈیشل ٹریننگ پروگرام سپریم کورٹ آف پاکستان متبادل نظامِ انصاف میاں گل حسن اورنگزیب