جمعیت طلبا اسلام پاکستان کا 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے بجائے یومِ حیا منانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
جے ٹی آئی کے مرکزی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک اسلامی نظریاتی ریاست ہے اور یہاں اسلامی تہذیب، حیا، غیرت اور شرم و حجاب پر مبنی معاشرتی نظام کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، بدقسمتی سے میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز ۔ جمعیت طلبا اسلام پاکستان کے مرکزی صدر ملک محمد اویس اور مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالمنان کاکڑ نے 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے بجائے "یومِ حیا" منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے مغربی تہذیب کا ایک فحش اور بے حیائی پر مبنی کلچر ہے جسے مسلمانوں پر مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ اسلام نے حیا کو ایمان کا حصہ قرار دیا ہے جبکہ ویلنٹائن ڈے معاشرے میں بے پردگی، فحاشی، آزادانہ میل جول اور اخلاقی انحطاط کو فروغ دیتا ہے۔ یہ دن نوجوان نسل کو دینی اقدار سے دور کرنے اور خاندانی نظام کو کمزور کرنے کی ایک منظم سازش ہے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ محمد عظیم نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی نظریاتی ریاست ہے اور یہاں اسلامی تہذیب، حیا، غیرت اور شرم و حجاب پر مبنی معاشرتی نظام کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے اور انہیں اسلامی شناخت سے دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ملک محمد اویس اور عبدالمنان کاکڑ نے کہا کہ جمعیت طلبا اسلام پاکستان 14 فروری کو ملک بھر کے تعلیمی اداروں، مدارس، کالجز اور یونیورسٹیوں میں یومِ حیا کے عنوان سے پروگرامز، سیمینارز، آگاہی مہم اور حیا واک منعقد کرے گی تاکہ نوجوانوں کو اسلامی اقدار، حجاب، پردہ اور پاکیزہ کردار کی طرف راغب کیا جا سکے۔ انہوں نے والدین، اساتذہ، علما کرام اور تعلیمی اداروں کے منتظمین سے اپیل کی کہ وہ نوجوان نسل کی دینی و اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دیں اور ویلنٹائن ڈے جیسے غیر اسلامی دنوں کے بڑھتے ہوئے اثرات کے سدباب کیلئے کردار ادا کریں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ویلنٹائن ڈے کہا کہ
پڑھیں:
وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی قائدین بھی متحرک ہیں۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف بھی گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کیلئے پولنگ 7 جون کو ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان الیکشن کی تاریخ کے آخری ہفتے میں انتخابی مہم زروں پر پہنچ گئی ہے، وفاقی جماعتوں کے تقریباً تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں اور اپنے اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری نے سکردو میں جلسہ سے خطاب کیا۔ پیپلزپارٹی کے دیگر قائدین قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن، چوہدری منظور پہلے ہی گلگت بلتستان میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ ادھر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد رفیق بھی جی بی میں موجود ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی قائدین بھی متحرک ہیں۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف بھی گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کیلئے پولنگ 7 جون کو ہو گی۔