Jasarat News:
2026-06-02@22:17:42 GMT

بنگلادیش الیکشن کمیشن نے سرکاری نتائج جاری کر دیے

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈھاکا:بنگلادیش کے 13ویں پارلیمانی انتخابات کے سرکاری نتائج جاری کر دیے گئے ہیں جن کے مطابق بنگلادیش الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) واضح برتری کے ساتھ 209 نشستیں حاصل کرکے سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے اور حکومت سازی کی مضبوط پوزیشن میں آ گئی ہے۔

بنگلادیش کے الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق جماعت اسلامی بنگلادیش 68 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ نیشنل سٹیزن پارٹی نے 6 نشستیں حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح اسلامی اندلون بنگلادیش ایک نشست جیت سکی جبکہ خلافت مجلس نے 2 نشستیں حاصل کیں۔ دیگر چھوٹی مذہبی و سیاسی جماعتوں نے ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار 7 حلقوں میں کامیاب رہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی ووٹر ٹرن آؤٹ 59.

44 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جسے مبصرین نے تسلی بخش قرار دیا ہے۔ تاہم چٹاگانگ کے چند حلقوں کے نتائج عدالتی کارروائی کے باعث حتمی نہیں ہو سکے اور ان پر سماعت جاری ہے۔

ممکنہ وزیر اعظم طارق رحمان نے نتائج کے بعد کارکنوں اور عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام خود کو محفوظ تصور کریں کیونکہ ریاست کی اولین ذمہ داری شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہے،نئی حکومت عوامی اعتماد پر پورا اترنے کے لیے عملی اقدامات کرے گی اور ملک میں استحکام، معیشت کی بحالی اور سماجی انصاف کو ترجیح دی جائے گی۔

طارق رحمان نے خواتین کے حقوق پر خصوصی زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے، اس لیے ان کی ترقی اور فلاح کے بغیر قومی خوشحالی ممکن نہیں، بی این پی خواتین کو بااختیار بنانے، تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے جامع پالیسی متعارف کرائے گی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن

پڑھیں:

سوات: گھر کی چھت اور ہوٹل کا کمرہ گرنے سے بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوات کے مختلف علاقوں میں چھتیں منہدم ہونے کے دو الگ الگ واقعات میں بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق چارباغ کے علاقے گنڈھیرئی میں ایک گھر کی چھت اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں 8 سالہ شیما اور 6 سالہ مناہل جاں بحق ہوگئیں، جبکہ حورین اور ان کی والدہ زخمی ہوئیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 سوات کی ڈیزاسٹر ریسپانس اور میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

مقامی افراد نے ملبے تلے دبے چار افراد کو نکال لیا تھا، جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد فراہم کی۔ زخمیوں کو مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منگلور منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق بچیوں کی لاشیں بھی اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار

دوسری جانب کالام کے علاقے بلوگا میں ایک کچے ہوٹل کے کمرے کی چھت گرنے سے 32 سالہ وقاص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق ملاکنڈ سے بتایا جاتا ہے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کالام منتقل کر دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق دونوں واقعات کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اس سے قبل، شانگلہ کے علاقے کوزہ الپوری، رحیم آباد میں ایک گھر میں کمرے کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی تھی۔

پنجاب میں آندھی اور طوفان سے تباہی ، ایک شہری جاں بحق، 46 گھر متاثر

مزید :

متعلقہ مضامین

  • جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن مقرر
  • کراچی کے سرکاری کالجز میں انٹرسال اول کیلیے داخلے شروع نہ ہوسکے، سوا لاکھ طلبا منتظر
  • پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
  • شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
  • لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کا اجرا
  • رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی
  • سوات: گھر کی چھت اور ہوٹل کا کمرہ گرنے سے بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
  • مہاجرین کی نشستوں کے مستقبل پر بڑا فیصلہ قریب، اہم پیش رفت سامنے آگئی
  • ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر