data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مسلم لیگ جاوید لطیف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے فیملی اور ذاتی معالج کی فوری ملاقات کی حمایت کر دی۔سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) جاوید لطیف نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے فیملی اور ذاتی معالج کی ملاقات کروائی جانی چاہیے ، کسی کی زندگی سے کھیلنے کا کسی کو اختیار نہیں ہے، یہ کوئی جواز نہیں کہ کوئی بیمار ہو تو خوش ہوا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو فوری طور پر بیرون ملک سے علاج کی اجازت دینی چاہیے، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ کہہ دینا کہ 15 فیصد بینائی رہ گئی ہے یہ بھی مناسب نہیں ہے۔رہنما مسلم لیگ ن جاوید لطیف نے بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موصوف خود لوگوں کی بیماری کا مذاق اْڑایا کرتے تھے، کل کو کسی پر بھی کوئی مشکل وقت آسکتا ہے، میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ بانی سے ملاقات کروانی چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم ہوں یا عام آدمی قانون سب کے لیے یکساں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی کو پہلے قید میں ایک دن میں 100 ، 100 لوگ تک ملتے رہے ہیں۔ اس وقت یہ ریاست کیخلاف سپر پاور کو اْکساتے رہے۔انہوں نے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کو سہولت کاری ڈے ون سے تھی اور اب بھی ہے، پاکستان مخالف شخصیات کی موصوف کو سپورٹ حاصل رہی اور اب بھی حاصل ہے، امریکا کے جب ٹرمپ صدر بنے تو اس وقت کیا باتیں ہو رہی تھیں ؟، فارن فنڈنگ کیس میں کن کن ممالک سے پیسہ لیا ؟ کتنا لیا ؟ اور کیوں پیسہ لیا گیا ؟۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سینئر رہنما مسلم لیگ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور نواز شریف کا کوئی موازنہ نہیں ہے، جب بانی اسٹیج سے گرے تھے تو نواز شریف نے جلسے ملتوی کر دیے تھے۔ نواز شریف سے بنی گالہ کی روڈ بنانے کا کہا گیا اور وہ بن گئی۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رہنما مسلم لیگ بانی پی ٹی ا ئی جاوید لطیف نے کہا کہ انہوں نے کہ بانی

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا