کراچی: ایم 9 موٹروے حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 14ہوگئی، 12کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
کاٹھور کے قریب موٹر وے ایم 9 پر خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی۔پولیس کے مطابق حادثہ انصاری پل کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار مسافر بس رانگ وے سے سڑک پر آئی اور مخالف سمت سے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، تصادم کے نتیجے میں کئی دیگر گاڑیاں بھی زد میں آئیں جنہیں شدید نقصان پہنچا، حادثے میں 13 جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ایک اوربچہ دوران علاج دم توڑگیا، جاں بحق بچےکی شناخت 3 سال کے عمران کےنام سےہوئی، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی جبکہ 5 زخمی افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔حادثے میں جاں بحق 12 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد میتیں لواحقین کے سپرد کر دی جائیں گی۔ لواحقین کے مطابق جاں بحق افرادکوٹری سےکراچی شاہ لطیف ٹاؤن میں شادی کی تقریب میں آئے تھے، حادثہ شادی کی تقریب سے واپسی پر پیش آیا۔پولیس کے مطابق حادثہ رانگ سائڈ جانے والی تیز رفتار بس کے آئل ٹینکر سے ٹکرانے سے پیش آیا ،جس پر آئی جی موٹرویز نے حادثےکی رپورٹ طلب کرلی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔