عمران خان کے طبی معائنے سے متعلق اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی سے رات گئے اہم حکومتی شخصیات نے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ ڈاکٹر کا پینل آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا معائنہ کرے گا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اہم حکومتی شخصیات نے ڈاکٹرز کے معائنے سے متعلق چئیرمین پی ٹی آئی کو آگاہ کردیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔