Express News:
2026-07-24@00:46:32 GMT

غزہ امن بورڈ اجلاس سے قبل حماس نے اہم شرائط رکھ دیں

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT

غزہ میں مجوزہ امن بورڈ کے اجلاس سے قبل فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے مؤقف کو واضح کرتے ہوئے ممکنہ عالمی امن فورس کے کردار سے متعلق اہم شرائط سامنے رکھ دی ہیں۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ اگر کوئی بین الاقوامی فورس تعینات کی جاتی ہے تو اس کا دائرہ کار محدود ہونا چاہیے اور وہ فلسطین کے داخلی، سیاسی یا سکیورٹی معاملات میں کسی قسم کی مداخلت نہ کرے۔

حماس کے ترجمان بسیم نعیم نے خبردار کیا کہ اگر غیر ملکی اہلکاروں نے داخلی امور میں مداخلت کی تو فلسطینی عوام انہیں قابض قوتوں کا متبادل سمجھیں گے۔ ان کے مطابق عالمی فورس کا کردار صرف فریقین کے درمیان حفاظتی بفر قائم رکھنے اور جنگ بندی کو برقرار رکھنے تک محدود ہونا چاہیے۔

ادھر ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف 19 فروری کو ہونے والے غزہ امن بورڈ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر عالمی فورس محض فریقین کے درمیان حفاظتی تہہ کے طور پر کام کرے تو اس پر کوئی اعتراض نہیں۔

یاد رہے کہ بورڈ آف پیس کے اجلاس میں فلسطین میں عبوری حکومت کے قیام، حماس کے کردار اور مستقل جنگ بندی سمیت مختلف امور پر غور کیا جائے گا، جبکہ عالمی امن فورس کی تعیناتی بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

 عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار