وزیراعظم کا رمضان ریلیف پیکج کیلئے 38 ارب روپے کی رقم مختص کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی پیکج کا اعلان کردیا,وزیراعظم نے بٹن دبا کر رمضان ریلیف پیکیج 2026 کا باقاعدہ اجرا کیا، رمضان ریلیف پیکج کیلئے 38 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق رمضان ریلیف پیکیج کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا رقم حق داروں کو ڈیجیٹل والٹس اور ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس سے منتقل ہوگی، رمضان میں بلا تفریق 13 ہزار روپے فی خاندان فراہم کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 21 لاکھ سے زائد ایسے خاندان بھی ہیں جو کسی کفالت پروگرام کا حصہ نہیں، پہلے سے زیر کفالت 1 کروڑ خاندانوں کے لئے بھی 10 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے، مجموعی طور پر ایک کروڑ 21 لاکھ خاندانوں میں رقوم بلاتفریق تقسیم کی جائیں گی۔
ٹیکسٹائل سیکٹر کے معاملات دیکھ رہے ہیں، 10 سے 12 دن دے دیں،وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب
وزیراعظم نے مزید کہا کہ رمضان پیکج سے مستفید ہونے والے افراد کا مجموعی حجم 6 کروڑ ہو جائے گا، وفاقی وزراء کی کمیٹی رمضان پیکج کے تمام مراحل کی نگرانی کرے گی، عوام کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن 9999 بھی قائم کی گئی ہے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: رمضان ریلیف
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔