عوام کےلئے38 ارب روپے کےرمضان ریلیف پیکج کا اجراء کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: 38 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اجرا کر دیا گیا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے با برکت مہینے کی آمد آمد ہے ، اس بابرکت ماہ میں مسلمان دکھی انسانیت کے لئے اپنے وسائل تقسیم کرتے ہیں ، حکومت نے ماضی میں رمضان شریف میں عوام کو ریلیف کی فراہمی فرسودہ نظام کو ختم کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ رمضان لمبارک میں پہلے یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے ریلیف فراہم کیا جاتا تھا، یوٹیلیٹی اسٹورز پراشیا خورد و نوش کا معیار انتہائی ناقص تھا، یوٹیلیٹی اسٹورز سے اشیاء کی خریداری کا عمل بھی تکلیف دہ تھا، ہم نے گزشتہ سال اس فرسودہ نظام کو خیر آباد کہہ دیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ سال رمضان میں ڈیجیٹل نظام کے ذریعے حقداروں کو نقد رقوم منتقل کی گئیں، نئے نظام کو متعارف کرانے میں بے شمار چیلنجز تھے جو کامیابی سے ہمکنار ہوئے، عوام کی شکایات سننے اور ان کے ازالے کے لیے سیل قائم کیا گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ مستحق خاندانوں کو بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل والٹس کے زریعے ادائیگیاں کی جائیں گی، 38 ارب روپے ایک کروڑ 21 لاکھ مستحق خاندانوں میں تقسیم کے جائیں گے، ہرمستحق خاندان کو بلا امتیاز اور بلا تفریق 13000 روپے دیے جائیں گے، پروگرام پر موثر عمل درآمد کے لیے اس کا تواتر سے جائزہ لوں گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔