نگہبان رمضان پیکیج: 40 لاکھ مستحق خاندان مستیفد ہوں گے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
نگہبان رمضان پیکیج: 40 لاکھ مستحق خاندان مستیفد ہوں گے: مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2026 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نگہبان رمضان پیکیج سے 40 لاکھ مستحق خاندانوں کی کفالت کریں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کی برکتیں ہر گھر کی دہلیز تک پہنچانا میری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ 40 ارب روپے کے نگہبان رمضان پیکیج کے ذریعے 40 لاکھ مستحق خاندانوں کی کفالت کا بیڑا اٹھایا گیا ہے، راشن کارڈ کی مالی امداد 3 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دی ہے۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ مقدس مہینے میں ہر سفید پوش گھرانے کو مکمل حکومتی سرپرستی حاصل ہو
، پنجاب کی ہر تحصیل میںنگہبان دسترخوان کے ذریعے روزانہ لاکھوں افراد کی افطار کا اہتمام اور سہولت بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی رعایتی قیمتوں پر فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ بائیو میٹرک تصدیق اور جدید بینکنگ نظام اس عہد کی علامت ہے، حقدار کو اس کا پورا حق بغیر کسی دشواری کے میسر ہو اور رمضان کی خوشیوں میں کوئی بھی پیچھے نہ رہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک بھارت میچ ، ہینڈشیک کیلئے 24گھنٹے کا انتظار کریں: بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو پاک بھارت میچ ، ہینڈشیک کیلئے 24گھنٹے کا انتظار کریں: بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو عمران خان کی بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر بات کرادی گئی غزہ امن بورڈ اجلاس سے قبل حماس نے اہم شرائط رکھ دیں ایس آئی ایف سی کی فعال سہولت کاری ،لائیو اسٹاک میں سنگِ میل جماعت اسلامی بنگلادیش کا قومی انتخابات کے نتائج قبول کرنے کا اعلان امریکی نائب معاون وزیر خارجہ جان مارک پومر شائم کا پانچ روزہ دورہ پاکستان اختتام پذیرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نگہبان رمضان پیکیج لاکھ مستحق مریم نواز
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔