سابق پاکستانی کرکٹرز کو عمران خان کا خیال آگیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کے بعد بالآخر سابق کپتان وسیم اکرم سمیت پاکستانی کرکٹر کوعمران خان کا خیال آگیا۔سابق پاکستانی کپتان اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی صحت کے حوالہ سے کئی روز سے خبریں چل رہی ہیں۔
اس پر عمران خان کے ساتھی کرکٹرز ابھی تک نہیں بولے، بھارت سے آوازیں اٹھنا شروع ہوئیں اور ساتھ میں پاکستانی کرکٹرز کے نہ بولنے پر تنقید ہوئی۔
سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان کے صحت کے مسائل سن کر دل دکھتا ہے، امید ہے کہ حکام اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں گے۔
شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت اور علاج ان کا بنیادی حق ہے اور یہ سہولت ہر صورت فراہم کی جانی چاہیے۔
شعیب اختر نے کہا کہ گزشتہ 3 ماہ سے وہ امریکا میں عمران خان کے شوکت خانم کینسر اسپتال کے لیے فنڈز اکٹھے کر رہے ہیں۔
انہوں نے عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کی خبروں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ عمران خان کو بہترین علاج ملے اور وہ جلد صحتیاب ہوں۔
یونس خان نے بھی کہا کہ عمران خان کو فوری طبی توجہ کی ضرورت ہے۔ انسانیت اور قومی ہیروز کا احترام ہر چیز سے پہلے ہونا چاہیے۔
وقار یونس نے کہا کہ سیاست کو ایک طرف رکھ کر، ہمارا قومی ہیرو جس نے ہمیں کھیل کے میدان میں سب سے بڑی خوشی دی، جس کا کینسر اسپتال ہزاروں لوگوں کے لیے مددگار ثابت ہوا، عمران خان کو بروقت اور مناسب علاج فراہم کیا جائے۔
واضح رہے کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے بھارت کے سابق کرکٹرز نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان سے اظہار ہمدردی کیا تھا،جبکہ پاکستانی کرکٹرز کی خاموشی پر سوشل میڈیا صارفین نے انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عمران خان کی کہ عمران خان
پڑھیں:
مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاقونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سرکاری اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔
ہائی کمشنر آف پاکستان ٹیپو عثمان کی ہدایت پر اب قونصل خانہ کمیونٹی خدمات کے لئے روزانہ صبح 8:00 بجے کام کا آغاز کرے گا۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سے کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ روزانہ اپوائنٹمنٹ کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔
تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قونصل خانے کی آن لائن اپوائنٹمنٹ پورٹل کے ذریعے وقت لینا ہوگا۔
یہ اپوائنٹمنٹ ہر ہفتہ کے روز صبح 10:00 بجے جاری کی جائیں گی۔درخواست گزار اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات استعمال کریں اور مقررہ وقت پر پہنچیں۔
30 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آنے والے درخواست گزاروں کو نئی اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی کو مؤثر، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔