data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا معطل اور ضمانت پر رہائی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔

اس سلسلے میں بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ کیس میرٹ اور طبی بنیادوں پر سزا معطلی کا اہل ہے، کیونکہ عمران خان شدید آنکھ کی بیماری کا شکار ہیں اور جیل میں ان کا علاج ممکن نہیں۔

درخواست میں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی دائیں آنکھ میں خون کے لوتھڑوں کی وجہ سے بینائی شدید متاثر ہو گئی ہے اور صرف 15 فیصد رہ گئی ہے۔ پی ایم سی کے ڈاکٹر محمد عارف نے یہ تشخیص کی ہے کہ بیماری کے باعث فوری طبی توجہ ناگزیر ہے ۔ جیل کے اندر مناسب علاج ممکن نہیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 73 سالہ عمران خان کو اس سنگین طبی حالت میں ضمانت پر رہائی دی جائے تاکہ وہ ذاتی معالج کے زیرِ نگرانی علاج کروا سکیں۔

مزید براں بیرسٹر سلمان صفدر نے میڈیا کو بتایا کہ توشہ خانہ ٹو کے علاوہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بھی سزا معطلی اور ضمانت کی متفرق درخواست جلد سماعت کے لیے دائر کی گئی ہے۔ عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ دونوں کیسز جلد سماعت کے لیے مقرر کیے جائیں تاکہ عمران خان کی آنکھ کے علاج میں تاخیر نہ ہو۔

سلمان صفدر کے مطابق بشریٰ بی بی کی بھی ایک سال سے ضمانت نہیں ملی ۔ دونوں درخواستیں پیر کے روز سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کی سنگینی کے پیش نظر عدالت سے توقع کی جا رہی ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے اور ذاتی علاج کے لیے مناسب مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے گئی ہے

پڑھیں:

سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں ہے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ نیب کیسز میں مرکزی اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت سنے گی ۔ نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار سماعت ہی نہیں ہے۔

فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نیب کے کیسز آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت کے تحت تمام کیسز وفاقی آئینی عدالت کو ٹرانسفر تصور سمجھے جائیں گے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہائیکورٹ کے ضمانت کیس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کی تھی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔

مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری