بھارتی جریدے نے مودی سرکار کی ناقص سکیورٹی کا پردہ چاک کردیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
بھارتی جریدے نے مودی سرکار کی ناقص سکیورٹی کا پردہ چاک کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2026 سب نیوز
نئی دہلی(آئی پی ایس ) بھارتی جریدے نے ہندو انتہا پسند مودی سرکاری کی ناقص سکیورٹی اور جرائم پیشہ عناصرکی پشت پناہی کا پردہ چاک کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال جنوری کے پہلے 15 دنوں میں دہلی سے 800 سے زائد افراد لاپتہ ہوئے۔
جریدے دی ہندو کے مطابق مودی حکومت کی غفلت کے باعث تقریبا 8 فیصد افراد اور 10 فیصد بچے نئی دہلی سے لاپتہ ہو جاتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہلی میں روزانہ اوسطا 60 سے زائد افراد لاپتہ ہو رہے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 2017 سے 2023 کے دوران دہلی میں سالانہ اوسطا 13 ہزار خواتین اور 4 ہزار کمسن لڑکیوں کی گمشدگی کی اطلاعات سامنے آئیں۔ بھارتی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ادارے لاپتہ رپورٹ کیے گئے بچوں کی بڑی تعداد تاحال بازیاب کرانے میں ناکام رہے ہیں جو حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربتایا گیا ہے حکومت عمران خان کو شفا انٹرنیشنل لیجانے کیلئے رضامند ہے: سلمان اکرم راجا بتایا گیا ہے حکومت عمران خان کو شفا انٹرنیشنل لیجانے کیلئے رضامند ہے: سلمان اکرم راجا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا فورٹ عباس کا دورہ وفاقی حکومت کا عمران خان کی آنکھ کا علاج خصوصی اسپتال میں کرانے کا اعلان بنگلہ دیش پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون بڑھانے کیلئے تیار ہے،بی این پی نگہبان رمضان پیکیج: 40 لاکھ مستحق خاندان مستیفد ہوں گے: مریم نواز پاک بھارت میچ ، ہینڈشیک کیلئے 24گھنٹے کا انتظار کریں: بھارتی کپتان سوریا کمار یادیوCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بھارتی جریدے
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔