Jasarat News:
2026-07-24@05:14:08 GMT

سندھ کو تعصب اور ڈاکوئوں کے حوالے کردیا گیا ،ایاز پلیجو

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ابوظبی میں مقیم سندھیوں نے قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کا مقامی ہوٹل میں استقبال کیا اور انہیں اجرک اور لنگی پیش کی۔ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ کو صرف لاشیں دی جارہی ہیں۔ سندھ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے سندھ کو تعصب، سرداری نظام، ڈاکوؤں اور منشیات فروشوں کے حوالے کر دیا گیا ہے، بے گناہوں کے قاتل گرفتار نہیں ہو رہے۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ مٹی، وطن، قوم اور زمین کچھ نہیں۔ یہ وطن اور مٹی ہماری ہے۔ ہم اس وطن اور مٹی پر کسی کو برداشت نہیں کریں گے۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ دبئی، جاپان، امریکا، برطانیہ، جرمنی سمیت دنیا بھر میں بکھرے سندھی سندھ میں رہنے والے غریب سندھی نوجوانوں کی اعلیٰ تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں مدد کریں۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ اس وقت ہم سندھی اپنے ہمسایہ ممالک اور پاکستان کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں بیرون ملک مقیم لوگوں کا پانچ فیصد بھی نہیں بنتے۔ بیرون ملک مقیم سندھیوں کی وابستگی اور سنجیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے، میں آپ سب کو مشورہ دوں گا کہ مختلف انڈرگریجویٹ، گریجویٹ، سمسٹر ایکسچینج، پوسٹ گریجویٹ، ڈاکٹریٹ اور دیگر تعلیمی ڈگریوں، ویزا کے طریقہ کار، اسکالرشپ، امیگریشن اور روزگار کے مواقع کے بارے میں تین سے آٹھ منٹ کی مختصر ویڈیوز بنائیں، اور انہیں اپنے آبائی اضلاع اور گردونواح کے تمام اضلاع اور یوٹیوب پر لکھ کر ہر طالب علم میں تقسیم کریں۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ ہر سال باقاعدگی سے سندھ آئیں اور اپنے آبائی شہر یا گاؤں میں ایک پندرہ دن قیام کریں، اس دوران سندھ کے چھوٹے اور بڑے شہروں اور دیہاتوں میں معلوماتی لیکچر دیں، لائبریریوں، اکیڈمیوں، اسکولوں اور کالجوں کا دورہ کریں اور علم کو عام کریں اگر ممکن ہو تو اپنے گاؤں میں ایک چھوٹا کمپیوٹر سینٹر، اکیڈمی یا لائبریری قائم کریں۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ پر مافیاز کا راج ہے۔ منشیات فروش، چور، ڈاکو، لینڈ گریبرز، جعلی ادویات، جعلی کھاد، بیج، کھانے پینے کی اشیاء میں کیمیکل ملاوٹ کرنے والے اور دیگر مافیاز اس قدر طاقتور ہیں کہ کوئی ان کے خلاف کارروائی کرنے کو تیار نہیں۔ منشیات، نوکریاں اور ڈگریاں بیچنے والوں کو وزراء کی سرپرستی حاصل ہے سرکاری دفاتر میں کرپٹ مافیا ہے، جو جتنا طاقتور ہے وہ اپنی مرضی کے مطابق قانون بناتا ہے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان

پاکستان نے یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی آئل ٹینکر پر حملے اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کو درپیش خطرات کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے اور سعودی عرب کی سلامتی و خودمختاری کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے بحرِ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔وزیراعظم نے حملے کو بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں. یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں“۔وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں خود، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پوری پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت اور مملکت کے برادر عوام کے ساتھ مضبوطی اور عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید یقین دہانی کرائی کہ پاکستان مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے اور بحرِ احمر، آبنائے ہرمز اور خطے میں سمندری تجارت کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے عالمی برادری اور سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کی اس مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قائم قریبی برادرانہ تعلقات کی تعریف کی۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے خادمِ حرمین شریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے بھی نیک خواہشات اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب، دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”گزشتہ ہفتے بھی حوثیوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا. جس کی وزیراعظم پاکستان نے فوری مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا تھا“۔طاہر اندرابی نے کہا کہ ہمارے بحری جہازوں پر حملہ ریڈلائن ہوگی. ہم سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور سعودی عرب کے ساتھ تمام معاہدوں کی پاسداری کریں گے۔انہوں نے خبردار کیا کہ یمن کے مسلح گروہوں کی جانب سے سعودی عرب پر ایسے حملے خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں، اس لیے پاکستان تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مسائل کا پرامن حل سفارتی راستے سے نکالنے کی اپیل کرتا ہے۔خطے میں امن قائم کرنے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان نے اپنی سفارتی رفت و آمد میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ترجمان کے مطابق حال ہی میں ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے پاکستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وفاقی وزیر داخلہ سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں تاکہ علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔اس کے علاوہ پاکستان اور کویت کے وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ ہوا، جبکہ منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر، عمان، فلپائن، روس اور بنگلہ دیش کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ اہم ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں کی تفصیل بتاتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ”مصر کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تمام ممالک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے احترام پر زور دیا، جبکہ عمان کے وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن و استحکام کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا“۔اس کے ساتھ ساتھ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ خلیل الرحمان سے بھی باہمی تعلقات اور تعاون کو آگے بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ترجمان دفترِ خارجہ نے مزید بتایا کہ پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اب شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے بشکیک پہنچیں گے. جہاں ان کی کرغزستان کے صدر اور دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے بھی حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا ہے، جو گزشتہ بیس سالوں میں کسی کینیڈین وزیر خارجہ کا پہلا دورہ تھا  اور اس دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے اعلیٰ سطح پر بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن