بانی پی ٹی آئی کی صحت؛ایمبولینس اورڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
( ارشاد قریشی)بانی پی ٹی آئی کے جیل میں علاج اور صحت کی ابتدائی رپورٹ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو بھجوا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق بانی کے بلڈ پریشر، نبض، ٹمپریچراور شوگر کا مکمل چارٹ رپورٹ میں شامل ہے،بانی کی آنکھوں سے متعلق صورت حال کی بھی رپورٹ بھجوائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی کی رپورٹس،اورمیڈیکل سٹاف کی تفصیلات بھی بھجوائی گئی ہیں،رپورٹ میں یہ تفصیلات بھی شامل ہیں کہ بانی کوکب اور کس ڈاکٹر نے چیک کیا؟رپورٹ کے مطابق آن ڈیوٹی ڈاکٹرز روزانہ 3 مرتبہ بانی کے وائٹل سائنز اور طبی معائنہ کرتے ہیں، روزانہ طبی معائنے اور وائٹل سائنز کا ریکارڈ باقاعدگی سے مرتب کیا جاتا ہے۔
دوسری طرف اڈیالہ جیل کے باہر سیکیوریٹی مزید سخت کردی گئی ہے اورپانچ نمبر گیٹ سے ایک ایمبولینس داخل ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے علاج کے معاملے پرڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے،اڈیالہ جیل کے پانچ نمبر گیٹ سے ایک ایمبولینس اور ڈاکٹرز کی ٹیم داخل ہوئی ہے۔
ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹر ندیم قریشی پر مبنی میڈیکل ٹیم بانی پی ٹی آئی کے مکمل طبی معائنے کے بعد بانی کو ہسپتال منتقل کرنے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔
ناکوں پر بدتمیزی کا کلچر ختم ؛وزیراعلیٰ پنجاب کی پولیس صلاحات کیلئے 3 ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی کے مطابق
پڑھیں:
حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے
حج 2026 کی ادائیگی کے بعد پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 5724 کے ذریعے 370 حجاج کرام آج اسلام آباد پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں: سعودی وزارت حج و عمرہ کی حجاج کرام کے لیے مثالی انتظامات کرنے پر پاکستانی حج مشن کو خراج تحسین
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ہوائی اڈے پر حجاج کرام کا استقبال کیا اور انہیں فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امسال قریباً ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانیوں نے حج کی سعادت حاصل کی، جن میں ایک لاکھ 20 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت سعودی عرب گئے۔
پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع۔ سعودی ائیرلائن کے ذریعے 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ہوائی اڈے پر حجاج کا استقبال کیا اور انہیں فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔@iamabidmalik @AmirSaeedAbbasi @KulAalam pic.twitter.com/zBqJGjKIEa
— Media Talk (@mediatalk922) June 1, 2026
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حجاج کرام نے حج 2026 کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارتِ مذہبی امور نے عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کی۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب، حجاج کرام میں قرآن پاک کے نسخوں کی تقسیم
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وفاقی وزیر مذہبی امور اور ان کی ٹیم کو حج کے بہترین انتظامات پر مبارکباد بھی پیش کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد آئیرپورٹ حجاج کرام طارق فضل چوہدری وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری