اسلام آباد میں رمضان دسترخوان کیلئے رجسٹریشن اور اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی قرار
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
اسلام آباد میں رمضان دسترخوان کیلئے رجسٹریشن اور اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)رمضان المبارک کے دوران وفاقی دارالحکومت میں مختلف شاہراہوں پر دسترخوان سجانے کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ نے نئی ہدایات جاری کر دیں۔ اب شہر میں عوامی دسترخوان لگانے کے لیے باقاعدہ رجسٹریشن اور اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں رمضان المبارک کے دوران دسترخوان لگانے کے خواہشمند افراد کو پیشگی رجسٹریشن کروانا ہوگی۔ اس سلسلے میں مکمل تفصیلات کے ساتھ درخواست جمع کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ درخواست گزار اپنے شناختی کوائف، مقام کی تفصیلات اور دیگر ضروری معلومات ضلعی انتظامیہ کو فراہم کریں گے، جس کے بعد متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر جگہ کا معائنہ کریں گے۔
معائنے کے بعد ہی باقاعدہ اجازت نامہ جاری کیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر بھر سے اب تک مجموعی طور پر 18 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے دسترخوان کے لیے موزوں مقامات کی نشاندہی، سیکیورٹی اور دیگر سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی۔ترجمان نے واضح کیا ہے کہ بغیر رجسٹریشن اور اجازت نامے کے کسی بھی شاہراہ یا عوامی مقام پر دسترخوان لگانے کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور کا آغاز، علامہ محمد اقبال اسکالرشپس کے تحت بنگلہ دیشی طلبہ کا پہلا گروپ پاکستان پہنچ گیا پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور کا آغاز، علامہ محمد اقبال اسکالرشپس کے تحت بنگلہ دیشی طلبہ کا پہلا گروپ پاکستان پہنچ گیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ جائیداد کے شعبے میں شفافیت لانے کیلئے قومی احتساب بیورو کا آن لائن نظام متعارف اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا مارگلہ ٹریل تھری پر انسدادِ موٹاپا ہائیک کا انعقاد چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی آئی پی یو کی قیادت سے اہم ملاقاتیں بنگلا دیش کی نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری، پاکستان کو بھی دعوت نامہ وصولCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: رجسٹریشن اور اجازت اسلام آباد
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔