پی ٹی آئی نے فیملی اور ذاتی معالجین کے بغیر عمران خان کے طبی معائنے کو مسترد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے اڈیالہ جیل میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے آنکھ کے طبی معائنے کے حوالے سے حکومت اور جیل انتظامیہ کے طرزِ عمل کو مسترد کرتے ہوئے اسے بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا ہے۔
پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کا یہ مؤقف کہ پارٹی قیادت کو معائنے کے وقت جیل آنے کا پیغام دیا گیا تھا، اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ ترجمان کے مطابق معاملہ کبھی بھی پارٹی قیادت کی موجودگی یا عدم موجودگی کا نہیں تھا بلکہ ایسے حساس اور نازک طبی معاملات میں فیصلہ کرنے کا آئینی، اخلاقی اور قانونی حق صرف عمران خان کی فیملی کو حاصل ہے۔
تحریک انصاف نے اڈالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ مسترد کردیا
پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ فیملی اس وقت تک کوئی باخبر فیصلہ نہیں کر سکتی جب تک عمران خان کے ذاتی معالجین کو معائنے کے دوران موجود ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی قیادت کو علامتی طور پر مدعو کرنا نہ تو اخلاقی طور پر درست ہے اور نہ ہی اس کا کوئی قانونی جواز بنتا ہے۔
پارٹی کے مطابق شروع دن سے ان کا مطالبہ واضح رہا ہے کہ عمران خان کو فوری طور پر ان کے ذاتی ڈاکٹروں تک رسائی دی جائے اور اہلِ خانہ سے بلا تاخیر ملاقات کرائی جائے۔ پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا کہ اس مطالبے کے باوجود حکومت اور جیل حکام نے فیملی اور ذاتی معالجین کو اعتماد میں لیے بغیر طبی معائنہ شروع کر دیا، جس سے شفافیت پر سوالات جنم لیتے ہیں۔
سعودی وزٹ ویزے پر اوور اسٹے، 50 ہزار ریال تک جرمانے اور قید کا انتباہ
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے کسی بھی معائنے یا اس کی بنیاد پر تیار کی جانے والی رپورٹ کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ پارٹی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عمران خان کی آنکھ کا مسئلہ پیچیدہ اور سنگین نوعیت کا ہے، جس کا مؤثر معائنہ جیل کے اندر ممکن نہیں۔
پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کا علاج فوری طور پر ان کی فیملی اور ذاتی معالجین کی موجودگی میں شروع کرایا جائے۔ پارٹی کے مطابق اس کے علاوہ کسی بھی اقدام کو شفاف اور قابلِ قبول نہیں سمجھا جائے گا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ذاتی معالجین
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان