اتحاد امت کیلئے محراب ومنبر کاکردار مضبوط ہوناچاہیے، طاہراشرفی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان علماءکونسل حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہےکہ اس بارمسلمانوں اورمسیحی برادری کے روزےاکٹھے ہیں،علماءسےاپیل ہےامت کوجوڑنےکےلیےکردارادا کریں،امت کوتقسیم کرنے والے عناصر کے خاتمے کےلیےکردار اداکرناہے۔محراب ومنبر کاکردار بہت مضبوط ہوناچاہیے۔
چیئرمین پاکستان علماءکونسل حافظ طاہراشرفی نے خطاب میں کہا رمضان المبارک کےضابطہ اخلاق کے حوالےسے اکٹھےہوئےہیں،رمضان المبارک کوباہکی اتحاد جومضبوط کرنا ہے،محراب ومنبرسےضابطہ اخلاق پر پابندی کی درخواست کریں گے، پیغام پاکستان پیغام اسلام سے لیا گیا،فروغ دیں،نفرتوں کو ختم کرکے محبتوں کو بڑھانا ہے، اپنےمسلک کو چھوڑنا نہیں اور دوسرے کےمسلک کو چھیڑنا نہیں۔
انہوں نے کہا اس بارمسلمانوں اورمسیحی برادری کےروزےاکٹھے ہیں،علماءسے اپیل ہےامت کو جوڑنے کے لیے کردار ادا کریں، امت کو تقسیم کرنے والے عناصر کے خاتمے کے لیےکردار اداکرناہے،تراویح پڑھنے دی جائے، تعداد کی بات پر بحث نہ کی جائے،چوک چوراہوں پرکسی مکتب فکرکی دل آزاری سے گریز کیا جائے۔
مزیدکہا حماس کےنمائندےپاکستان کےمؤقف سےمطمئن ہیں،عبادت گاہوں،چرچ، عوامی مقامات پر شہریوں کوقتل کرنےوالےکافرہیں،یہ ہمارےپڑوس میں بیٹھےہیں جنہیں ہندوستان پیسےدےرہاہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :