سکردو، انجمن امامیہ کا اجلاس، رمضان المبارک میں تبلیغی انتظامات کا جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
اجلاس میں اس امر کا اعلان بھی کیا گیا کہ وہ علاقے جہاں ماہِ مبارک رمضان کے دوران مبلغین دستیاب نہیں ہیں، یا وہ مبلغین جن کے پاس تبلیغ کے لیے مسجد یا کوئی مناسب پلیٹ فارم موجود نہیں، وہ امامیہ مرکز سکردو میں سینئر نائب صدر شیخ زاہد حسین زاہدی سے رابطہ کریں، تاکہ رمضان المبارک میں مؤثر دینی و تبلیغی سرگرمیوں کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ مرکز جامع مسجد سکردو میں انجمن امامیہ بلتستان کی مرکزی کابینہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ماہِ مبارک رمضان کے لیے اوقاتِ سحر و افطار کے تعین، رمضان المبارک میں تبلیغی سرگرمیوں کے انتظامات اور انجمن سے متعلق دیگر اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت صدرِ انجمن آغا سید باقر الحسینی نے کی۔ اجلاس میں شیخ حسن سروری، شیخ جواد حافظی، سینئر نائب صدر شیخ زاہد حسین زاہدی، سیکریٹری جنرل محمد نذیر شگری، نائب صدور شیخ الیاس قمی اور شیخ ذوالفقار علی انصاری، ایڈیشنل سیکریٹری جنرل شاکر ریحان ایڈووکیٹ اور سیکریٹری نشرو اشاعت آغا زمانی نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس امر کا اعلان بھی کیا گیا کہ وہ علاقے جہاں ماہِ مبارک رمضان کے دوران مبلغین دستیاب نہیں ہیں، یا وہ مبلغین جن کے پاس تبلیغ کے لیے مسجد یا کوئی مناسب پلیٹ فارم موجود نہیں، وہ امامیہ مرکز سکردو میں سینئر نائب صدر شیخ زاہد حسین زاہدی سے رابطہ کریں، تاکہ رمضان المبارک میں مؤثر دینی و تبلیغی سرگرمیوں کو یقینی بنایا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رمضان المبارک میں اجلاس میں
پڑھیں:
کفایت شعاری اقدامات، حکومت نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات پر اہم اجلاس ہوا جس میں مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارتِ خارجہ میں کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ملک بھر میں توانائی کے مؤثر استعمال اور کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کارجبکہ جاری کفایت شعاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
موسمِ گرما میں دن کے دورانیے میں اضافے اور بلند درجہ حرارت کے پیش نظر کمیٹی نے دکانوں، بازاروں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل کاروبار کے اوقات کار رات 9 بجے تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔
مزید پڑھیںلاہور میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن پھر سے نافذ، پرانے اوقات کار بحال
اجلاس کے فیصلوں کے مطابق ریسٹورنٹس، کیفے اور دیگر کھانے پینے کے مراکز رات 11 بجے تک کھلے رہ سکیں گے، تاہم ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری سروسز ان اوقات کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
شادی ہالز اور تقریبات کے مقامات کے اوقات کار رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ فارمیسیز، ہسپتال، پٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق خدمات سمیت ضروری سروسز کو ان پابندیوں سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
کمیٹی نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ وفاقی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے ان فیصلوں پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
اجلاس میں وفاقی وزراء برائے پیٹرولیم، موسمیاتی تبدیلی، اطلاعات اور آئی ٹی و ٹیلی کام، وزیر اعظم کے معاونینِ خصوصی برائے خزانہ اور نائب وزیراعظم، وفاقی سیکریٹریز تجارت، کابینہ، پیٹرولیم اور آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشنز کے علاوہ صوبائی حکومتوں کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔کمیٹی نے ایجنڈے میں شامل دیگر امور اور کیسز کی بھی منظوری دی۔