علامہ راجہ ناصر عباس کی طبیعت ناساز، ترجمان
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
علامہ راجہ ناصر عباس : فائل فوٹو
ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا کہنا ہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس کی طبیعت ناساز ہوگئی، ایم ڈبلیو ایم کا وفد کھانا پہنچانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹرینز تک کھانا پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا رہی، خواتین اراکین بھی اندر موجود ہیں، تشویش بڑھ گئی ہے، ہم دروازے پر موجود ہیں مگر داخلے کی اجازت نہیں ہے۔
وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم احمد اقبال رضوی کا کہنا ہے کہ ملک میں فسطائیت اور جبر کا ماحول مسلط کیا گیا ہے، عوامی مینڈیٹ کی توہین کی جارہی ہے۔
علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ جس جماعت نے 180 نشستیں جیتیں اس کی قیادت جیل میں ہے، کم نشستیں رکھنے والوں کو حکومت دینا ناانصافی ہے، پاکستان کی جمہوریت کمزور کی جارہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔