لیاری گینگ کا مبینہ شوٹر پولیس کارروائی میں ہلاک، ساتھی فرار
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:پاک کالونی میں پولیس اور وفاقی حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران لیاری گینگ سے تعلق رکھنے والا مبینہ شوٹر ہلاک ہو گیا۔
ایس ایس پی ضلع کیماڑی امجد احمد شیخ کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس پر شدید فائرنگ کی، جس کے بعد پرانا گولیمار کے قریب اضافی نفری طلب کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہوا جبکہ اس کے ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت صالح محمد عرف صوالی کے نام سے کی گئی، جو لیاری گروہ کا مبینہ شوٹر اور بھتہ خور جمیل جدگال کا اہم کارندہ تھا، یہ ملزم قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری سمیت متعدد سنگین جرائم میں مطلوب تھا اور اس پر آٹھ سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔
ایس ایس پی امجد احمد شیخ نے بتایا کہ ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں، اس کے مجرمانہ ریکارڈ کی مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں اور فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔