بدبخت بہن اور بھائی نے مل کر باپ کو قتل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
جھنگ میں بدبخت بہن اور بھائی نے مل کر باپ کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جھنگ کے علاقے ماڑی بلوچاں میں بھائی بہن نے مل کر باپ کو قتل کر دیا.
15 سالہ فرخ نے 13 سالہ بہن کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کرکے لاش صحن میں دفنا دی. ملزموں کی نشاندہی پر آلہ قتل کلہاڑی گھر کی چھت سے برآمد ہوئی۔
ملزم بہن بھائی سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ مقتول کی اپنی بیوی سے علیحدگی ہو چکی تھی۔
ملزم بیٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ مقتول باپ مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا تھا اور تشدد بھی کرتا تھا۔ جب اپنے بھائی کو اس بارے میں بتایا تو اس نے باپ کو قتل کر دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مل کر باپ کو قتل کر باپ کو قتل کر دیا
پڑھیں:
مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک
گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔