Jasarat News:
2026-07-24@00:44:30 GMT

جماعت اسلامی ضلع گڈاپ کے تحت الآصف اسکوائر پر مظاہرہ

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(پ ر) جماعت اسلامی کااحتجاجی مظاہرہ و دھرنا‘ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ انجینئر نعیم الرحمن کی ہدایت پر جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان کی اپیل پر کراچی کے مختلف مقامات پر جماعت اسلامی کے پْرامن دھرنے میں پولیس گردی اور کی کارکنوں پرںبہیمانہ تشدد لاٹھی چارج شیلنگ اور متعدد کارکنوں کی بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیے گئے۔ اسی سلسلے میں جماعت اسلامی ضلع گڈاپ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع گڈاپ عرفان احمد کی قیادت میں سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر سپر ہائی وے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور دھرنادیا گیا۔ مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی ضلع گڈاپ عرفان احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے پْرامن دھرنے کو بزور قوت روکنے اور کارکنوں پر بلاجواز تشدد و گرفتاریوں سے عوام سے انکا حق احتجاج نہیں چھینا جاسکتا ، شہر کراچی کی حالت اور عوامی مسائل ومشکلات کے حل تک ہم جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ہمارے پرامن اور منظم دھرنے کو بزور قوت روکنے عوام کی آواز دبانے کے لیے سندھ حکومت غیر جمہوری اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے،ہم اس ریاستی تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں ہم وفاقی اور صوبائی حکومت سے کارکنوں کی فوری رہائی اور پْرامن عوام سے بلاجواز ناروا سلوک کرنے والے نمایاں اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

خبر ایجنسی گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی ضلع گڈاپ

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار