Jasarat News:
2026-07-23@23:49:39 GMT

کراچی کے حقوق کی جنگ ہرمحاذ پر لڑیں گے‘ مدثرانصاری

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT

کراچی کے حقوق کی جنگ ہرمحاذ پر لڑیں گے‘ مدثرانصاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260216-01-8
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر سندھ حکومت کے تشدد اور فسطائیت کے خلاف اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یہ احتجاج سندھ اسمبلی کے باہر پرامن دھرنے کے شرکا پر پولیس کی جانب سے کی جانے والی وحشیانہ لاٹھی چارج اور درجنوں کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف کیا گیا۔ مظاہرے میں کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سندھ حکومت کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع غربی مدثر انصاری اور خالد زمان شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت نے پرامن سیاسی کارکنوں پر تشدد کر کے جمہوریت کا گلا گھونٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس گردی اور اوچھے ہتھکنڈوں سے جماعت اسلامی کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے، ہم کراچی کے عوام کے حقوق اور مینڈیٹ کے تحفظ کی جنگ ہر محاذ پر لڑیں گے۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار کارکنان کو فی الفور رہا کیا جائے اور تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے، بصورتِ دیگر احتجاج کا یہ سلسلہ پورے شہر میں پھیل جائے گا۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے خلاف

پڑھیں:

کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

کراچی:

شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ 

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔ 

گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ 

ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا