ٹی20ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260216-01-7
کولمبو (مانیٹر نگ ڈیسک)ٹی 20 ورلڈ کپ کے 27ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی۔ کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم 176 رنز کے تعاقب میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے محمد عثمان 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شاداب خان 14، فہیم اشرف 10، صائم ایوب 6، بابر اعظم 5، کپتان سلمان آغا 4، محمد نواز 4 رنز بناسکے جبکہ عثمان طارق، ابرار احمد اور صاحبزادہ فرحان 0 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا، ورون چکرورتی، اکشر پٹیل اور جسپریت بمراہ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کلدیپ یادو اور تلک ورما نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز اسکور کیے۔ بھارت کی جانب سے ایشان کشن 77 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان سوریا کمار یادو 32، شیوم ڈوبے 27، تلک ورما 25 رنز جبکہ ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل اور ابھیشیک شرما کوئی رنز بنائے بغری آؤٹ ہوگئے۔رنکو سنگھ 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کپتان سلمان آغا عثمان طارق، اور شاہین شاہ آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان کی کی جانب سے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔