اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے انتخابات کے نتائج کا باضابطہ اعلان، سید واجد علی گیلانی صدر منتخب
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے انتخابات کے نتائج کا حتمی نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
صدارتی انتخاب میں سید واجد علی گیلانی 770 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ ان کے مدمقابل چودھری محمد اشرف گجر 761 ووٹ حاصل کر سکے۔ مختصر مارجن سے شکست کھانے والے اشرف گجر نے دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں اور کہا ہے کہ وہ پریس کانفرنس کے ذریعے اس معاملے سے عوام کو آگاہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ہائیکورٹ بار انتخابات: عدالتی فیصلے کو ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کرنے پر تنقید
عادل عزیز قاضی ایڈوکیٹ کی سربراہی میں 5 رکنی الیکشن بورڈ نے نوٹیفیکیشن جاری کیا جس میں نئی کابینہ کے دیگر عہدوں کے نتائج بھی شامل ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری کے لیے فرزانہ فیصل خان 865 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں، جبکہ مدمقابل پلوشہ ایاز خان 644 ووٹ حاصل کر سکیں۔ جوائنٹ سیکرٹری کے لیے عثمان ناصر 939 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ مدمقابل وجاہت غوری صرف 553 ووٹ حاصل کر سکے۔
یہ بھی پڑھیے: لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار نے ججز سنیارٹی کیس کا فیصلہ چیلنج کر دیا
اسی طرح فنانس سیکرٹری کے لیے ردا بتول 860 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں، جبکہ مدمقابل سید صلاح الدین 625 ووٹ لے سکے جبکہ جنرل سیکرٹری قاسم نواز عباسی اور 12 رکنی ایگزیکٹو باڈی بلا مقابلہ منتخب ہو گئی ہے، جبکہ نائب صدر کی نشست پر صابر احمد بھی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی نئی کابینہ یکم مارچ سے ذمہ داریاں سنبھالے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ہائیکورٹ بار وکلا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام آباد ہائیکورٹ بار وکلا ووٹ لے کر کامیاب ہائیکورٹ بار ووٹ حاصل کر اسلام آباد کے لیے
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔