سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2026 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس)عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
چین اور روس سمیت دیگر ممالک کی جانب سے سونے اور چاندی کی خریداری سرگرمیاں رکنے، عالمی مارکیٹ پلئیرز کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ کے سبب پیر کو عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رحجان غالب رہا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 32ڈالر کی کمی سے 5ہزار 010ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 200روپے کے اضافے سے 5لاکھ 23ہزار 762روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2ہزار 743روپے کی کمی سے 4لاکھ 49ہزار 041روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 55سینٹس کی کمی سے 76ڈالر 80سینٹس کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 55روپے کی کمی سے 8ہزار 164روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 47روپے کی کمی سے 6ہزار 999روپے کی سطح پر آگئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملکی سونے کے ذخائر 64.
اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2026 کے دوران ملکی سونے کے ذخائر کی مالیت میں 1ارب 27 کروڑ 90لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس طرح سے رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران ملکی سونے کے ذخائر کی مالیت 3.5ارب ڈالر بڑھ گئی ہے۔ جون 2025 میں ملکی سونے کے ذخائر کی 6.84ارب ڈالر تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی 6/6 اور دوسری کی عینک لگا کر 70 فیصد ہے: وزیر قانون عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی 6/6 اور دوسری کی عینک لگا کر 70 فیصد ہے: وزیر قانون پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں ہزاروں پوائنٹس کی کمی عارف حبیب گروپ کا پی آئی اے کے باقی 25 فیصد شیئرز بھی خریدنے کا اعلان بنگلادیش انتخابات میں نیا تنازع! جماعت اسلامی اتحاد نے 32 حلقوں کے نتائج چیلنج کر دیے فضائی طاقت اب صرف جنگ تک محدود نہیں،ایئر مارشل (ر) آصف سلیمان جہلم: انجینئر محمد علی مرزا پر مبینہ قاتلانہ حملہ کرنے والا شخص گرفتارCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت فی تولہ
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔