Jasarat News:
2026-07-24@07:54:20 GMT

قومی ٹی 20 اسکواڈ میں سینئر کھلاڑیوں کی چھٹی کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے گروپ مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں مایوس کن شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان زور پکڑ گیا ہے، جہاں ٹیم مینجمنٹ سینئر کھلاڑیوں کی حالیہ کارکردگی پر شدید تشویش کا اظہار کر رہی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کی اندرونی میٹنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم، اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور آل راؤنڈر شاداب خان کی پرفارمنس پر سوالات اٹھائے گئے اور اس بات پر غور شروع ہو گیا کہ اگلے میچ میں بینچ اسٹرینتھ کو آزمایا جائے۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ خاص طور پر بابراعظم اور شاہین آفریدی کے متبادل کھلاڑیوں کو میدان میں اتارنے کے امکانات زیرِ غور ہیں تاکہ ٹیم کی بیٹنگ اور بولنگ لائن کو تازگی مل سکے۔

قومی اسکواڈ میں ممکنہ تبدیلیوں کے مطابق بابراعظم کی جگہ بیٹنگ میں فخرزمان یا خواجہ نافع کو موقع دیا جا سکتا ہے جبکہ شاہین آفریدی کے متبادل کے طور پر سلمان مرزا اور نسیم شاہ کو میدان میں اتارنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

یہ منصوبہ نمیبیا کے خلاف آخری گروپ میچ کے لیے تیار کیا جا رہا ہے، جس میں دو سے تین تبدیلیاں دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔ کامیابی کی صورت میں پاکستان سپر ایٹ راونڈ کے لیے کوالیفائی کر لے گا۔

اعداد و شمار کے مطابق بابراعظم نے اب تک ورلڈکپ کے تین میچز میں مجموعی طور پر صرف 66 رنز بنائے، جن میں یوایس اے کے خلاف 46 رنز کی اننگز بھی شامل ہے جبکہ شاہین آفریدی نے تین میچز میں صرف 3 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

اس پس منظر میں ٹیم مینجمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر نئے اور متحرک کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا جائے تاکہ ٹیم کو مزید مؤثر اور متوازن بنایا جا سکے۔

کرکٹ حلقوں میں یہ بحث بھی جاری ہے کہ اگر سینئر کھلاڑی فارم میں نہ آئے تو ٹیم کی قسمت سپر ایٹ مرحلے میں کس حد تک متاثر ہو سکتی ہے، اور نمیبیا کے خلاف میچ ٹیم کے لیے ایک اہم امتحان ثابت ہوگا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم