آزاد جموں و کشمیر کے زیرِ اہتمام اوورسیز کشمیری کنونشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے جس میں پینل مباحثوں اور پالیسی ڈائیلاگ کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ کنونشن میں دنیا بھر سے مقیم کشمیریوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔

تقریب میں وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور، قائدِ حزبِ اختلاف، وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، حریت رہنما اور آزاد کشمیر حکومت کے وزرا بھی موجود ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے اوورسیز کشمیر کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے تارکین وطن کے مسائل اور تحریک آزادی کشمیر میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام اور دیگر ممتاز سیاسی نمائندگان بھی موجود تھے#PPP #PMLN… pic.

twitter.com/2PNCTeYHPt

— Faheem Amin (@FaheemAminPak) February 16, 2026

اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین نے اظہار خیال کر رہے ہیں۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ اوورسیز کشمیریز کنونشن ہماری اوورسیز کمیونٹی کے جذبے اور وابستگی کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔

#OverseasKashmirisConvention is a tribute to the passion and commitment of our diaspora.
From advocacy to remittances, Overseas Kashmiris play a vital role in progress, unity, and keeping the Kashmir cause alive worldwide. pic.twitter.com/VffQvJ2DYh

— Kashif Raza Banbhan (Advocate) (@banbhan_raza) February 16, 2026

اینکر ثمر عباس نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے زیرِ اہتمام مظفرآباد میں کنونشن منعقد ہو رہا ہے جس کا مقصد 20 لاکھ اوورسیز کشمیریوں کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانا ہے جو نہ صرف کشمیر بلکہ پاکستان کے لیے بھی ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔ مجھے امید ہے کہ یہ اقدام اوورسیز کشمیریوں کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کا باعث بنے گا۔ یہ ایک بہترین پیش رفت ہے۔

#OverseasKashmirisConvention organised by the AJK Govt being held in Mzd to bridge gaps with 2 million overseas Kashmiris who’re big asset not only fr Kashmir but for Pakistan as well.
I hope this initiative leads to investments by the overseas Kashmiris in AJK. Good initiative???? pic.twitter.com/r3BS7MFxEr

— Syed Sammer Abbas (سید ثمر عباس) (@SammerAbbas) February 16, 2026

اویس احمد نامی صارف نے کہا کہ اوورسیز کشمیریوں نے ثابت کیا کہ وطن سے دوری محبت کو کم نہیں کرتی بلکہ اور مضبوط بنا دیتی ہے۔

اوورسیز کشمیریوں نے ثابت کیا کہ وطن سے دوری محبت کو کم نہیں کرتی بلکہ اور مضبوط بنا دیتی ہے#OverseasKashmirisConvention pic.twitter.com/uXQY31J52V

— Awais Ahmed Tunio pyo✌️ (@Aaghaawais) February 16, 2026

احسن علی نے کہا کہ تاریخ ہماری طاقت ہے اور اوورسیز کشمیری اس طاقت کو اپنی شناخت کی بنیاد بنا رہے ہیں۔

تاریخ ہماری طاقت ہے، اور اوورسیز کشمیری اس طاقت کو اپنی شناخت کی بنیاد بنا رہے ہیں۔#OverseasKashmirisConvention pic.twitter.com/2wI8cLIvS7

— Ahsan Ali kaleri (@AhsanKaleri) February 16, 2026

واضح رہے کہ آج  16 فروری 2026 بروز پیر کو آزاد کشمیر میں عام تعطیل ہے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق 16 فروری کو مظفرآباد میں تمام سرکاری، نیم سرکاری ادارے اور نجی تجارتی مراکز بند ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ معزز مہمانوں کی آمد اور کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لیے یہ اقدام ناگزیر تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آزاد کشمیر اوورسیز کشمیری کنونشن مظفر آباد

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اوورسیز کشمیری کنونشن اوورسیز کشمیریوں اوورسیز کشمیری اوورسیز کشمیر

پڑھیں:

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔  

وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔ 

بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع