قابض اسرائیلی فوج کو 12 ہزار اہلکاروں کی کمی
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
قابض اسرائیلی ریجیم کے عبری میڈیا کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج کو کئی ایک محاذوں پر تقریباً 2 سال کی مسلسل لڑائی کے بعد اب ہزاروں فوجیوں کی کمی کا سامنا ہے اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی ریجیم کے معروف عبری اخبار یدیعوت احرونوت (Yedioth Ahronoth) نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کو اس وقت مختلف شعبوں میں تقریبا 12 ہزار اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے جن میں سے تقریبا 7 ہزار 500 سپاہیوں کی جنگی یونٹوں میں ضرورت ہے۔ اس اعداد و شمار کا اعلان حالیہ مہینوں کے دوران اسرائیلی پارلیمنٹ (کینسٹ) کی خارجہ تعلقات و سلامتی کمیٹی کو جمع کروائی گئی سرکاری رپورٹ کی بنیاد پر کیا گیا۔ مذکورہ رپورٹ میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ فوجی کارروائیوں کے دائرہ کار میں توسیع اور غزہ کی پٹی میں نیز لبنان و شام کے ساتھ شمالی سرحدوں پر فورسز کی وسیع تعیناتی اور مغربی کنارے میں جاری فوجی آپریشن، اس قلت کا سبب بننے والے اہم عوامل میں سے ہیں۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق اس صورتحال نے آپریشنل بوجھ میں بہت زیادہ اضافہ کیا ہے جس سے فعال و ریزرو فورسز پر بھی اضافی دباؤ پڑا ہے۔ قابض صیہونی ریجیم کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی فوج کے پاس اس وقت تقریبا 1 لاکھ 70 ہزار فعال فوجی موجود ہیں جبکہ 4 لاکھ تا 4 لاکھ 60 ہزار ریزرو کے طور پر بھی رجسٹرڈ ہیں۔ اسرائیلی فوجی ڈھانچے کا روایتی طور پر، ریزرو فورسز پر انحصار رہا ہے جبکہ اس ماڈل کا، 1948 میں اس ریجیم کے قیام کے بعد سے اپنی محدود آبادی اور متعدد محاذوں پر بیک وقت جنگوں کے لئے ہر وقت تیار رہنے کی وجہ سے انتخاب کیا گیا۔ اس ماڈل میں اپنی فوجی خدمات مکمل کر لینے والے افراد کو بھی ہنگامی حالات میں طلب کر لیا جاتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج ریجیم کے
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔